ممبئی(ایجنسی)
بصیرت آن لائن ہندوستان کاایک قدیم نیوزپورٹل ہے جو 2012 سے صحافت کے ذریعے قوم وملت کی خدمات انجام دے رہاہے۔ بصیرت آن لائن نے اپنے دائرہ کار کو مزیدوسیع کرنے کے لئے مختلف ممالک میں اپنے نمائندے مقررکئے ہیں،اسی ضمن میں آج بصیرت آن لائن نے پڑوسی ملک بنگلہ دیش کے لئے ریزیڈنٹ ایڈیٹر مقرر کیا ہے۔ بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے معروف اردو ادیب اورڈھاکہ یونیورسٹی میں شعبہ اردو کے پروفیسرڈاکٹرغلام ربانی کوبنگلہ دیش کاریزیڈنٹ ایڈیٹرمقررکیاگیاہے۔ یہ اطلاع بصیرت آن لائن کے اسسٹنٹ ایڈیٹرنفیس اخترنےایک پریس بیان میں دیا۔
بصیرت آن لائن کے بانی چیف ایڈیٹرغفران ساجدقاسمی اول دن سے ہمیشہ اس کوشش میں رہتےہیں کہ بصیرت آن لائن کے دائرہ کارکوزیادہ سے زیادہ وسیع کرنے کے لئے اوربصیرت آن لائن کی افادیت کوبڑھانے کے لئے قابل اورلائق افرادکوبصیرت آن لائن سے جوڑاجائے،اسی کی ایک کڑی گذشتہ دنوں مصرکی معروف عربی واردوزبان کی ادیبہ اورشاعرہ ڈاکٹرولاء جمال العسیلی ہیں،ان کی اردوزبان سے دلچسپی اوراردوکے تئیں ان کی خدمات کودیکھتے ہوئے بصیرت آن لائن نے انہیں مدیرہ اعزازی مقرر کیا۔ اس کے علاوہ لندن میں مقیم معروف ادیب فہیم اخترکوبرطانیہ یورپ کاریزیڈنٹ ایڈیٹر مقررکیا۔ ڈاکٹرولاء جمال العسیلی کے مشورے سے بنگلہ دیش سے اردوکے معروف ادیب اورشعبہ اردوڈھاکہ یونیورسٹی کے پروفیسرڈاکٹرغلام ربانی کوبنگلہ دیش کاریزیڈنٹ ایڈیٹر مقرر کیا ہے۔
اس موقع پربصیرت آن لائن کے سرپرست ایڈیٹرمولانارشیداحمدندوی نے ڈاکٹرغلام ربانی کے ریزیڈنٹ ایڈیٹربنائے جانے کاخیرمقدم کرتے ہوئے ان کی بصیرت آن لائن سے شمولیت کوبصیرت آن لائن کے لئے نیک فال بتایا۔