نئی دہلی:(ایجنسی)
شمال مشرقی دہلی فسادات میں جے این یو کے سابق طالب علم عمر خالد کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے استغاثہ نے پیر کو کہا کہ سی اے اے مخالف تحریک کے تمام 25 احتجاجی مقامات کو جان بوجھ کر ’سیکولر نام‘ دیا گیا تھا، لیکن ان کے آس پاس- ارد گرد مساجدتھیں ، ’دی ہندو‘ نے دوسرے صفحے پر یہ خبر دی ہے۔
اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر امت پرساد نے پیر کو ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت کے سامنے عمر خالد کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کے دوران یہ بات کہی۔
امت پرساد نے مثالیں دیتے ہوئے کہا، ’’شری رام کالونی احتجاج کا مقام دراصل نورانی مسجد ہے، صدر بازار احتجاج کی جگہ شاہی عیدگاہ ہے اور گاندھی پارک احتجاج کی جگہ جامع مسجد ہے۔ اس احتجاجی جگہ کے پیچھے کچھ چھپے لوگ تھے۔ ان میں PFI (پاپولر فرنٹ آف انڈیا) اور اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (SIO) شامل تھے۔ وہ مسلم کمیونٹیز میں غلط معلومات پھیلاتے ہیں۔