شری گنگا نگر:
راجستھان کے شری گنگا نگر میں ریاستی سرکار کے خلاف ہو رہے بی جے پی کے ضلع سطحی مظاہرے میں شامل ہونے آئے ہنومان گڑھ کے بی جے پی کارکن اور ایس سی مورچہ کے ریاستی صدر کیلاش میگھوال کے کسانوں نے مہاراجہ گنگا سنگھ چوک پر کپڑے پھاڑ دئے۔ اچانک بی جے پی کارکنان کیلاش میگھوال کے کپڑےپھاڑے جانے کے بعد افرا تفری کا ماحول ہوگیا۔ پولیس نے کیلاش میگھوال کو کسانوں سے آزاد کرایا۔ اس پرکشیدہ ماحول کے درمیان بی جے پی کے دھرنے کی جانب کوچ کررہے کسانوں کو روکنے کے لیے پولیس نے ہلکی طاقت کا بھی استعمال کیا۔