لکھنؤ:رام چرت مانس پر بہار کے وزیر تعلیم ڈاکٹر چندر شیکھرکے قابل اعتراض ریمارکس کے بعد اب سماج وادی پارٹی کے لیڈر سوامی پرساد موریہ نے بیان دے کر تنازعہ کو اور ہوا دے دی ہے۔ امر اجالا نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ سابق ریاستی وزیر ،کسی زمانے میں بی جے پی کے قریبی ساتھی رہے ایس پی لیڈر موریہ نے کہا، رام چرت مانس میں دلتوں اور خواتین کی توہین کی گئی ہے۔ تلسی داس نے یہ کتاب اپنی خوشی کے لیے لکھی۔ کروڑوں لوگ اسے نہیں پڑھتے۔ انہوں نے اس کتاب کو بکواس اور کوڑا کرکٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو اس پر پابندی لگانی چاہیے۔