نئی دہلی: جیسا کہ امکان ظاہر کیا جارہا تھامعروف صحافی اور این ڈی ٹی وی کے اینکر رویش کمار نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ این ڈی ٹی وی گروپ کی چیئرمین سپرنا سنگھ کی جانب سے ملازمین کو ایک میل بھیجا گیا جس میں لکھا گیا، ’’رویش نے این ڈی ٹی وی سے استعفیٰ دے دیا ہے اور کمپنی نے ان کے استعفیٰ کو فوری طور پر نافذ کرنے کی ان کی درخواست کو قبول کرلیا ہے۔‘‘ اس بات سے کسی کو حیرت نہیں ہوئ بتایا جارہا ہے کہ رویش کمار یو ٹیوب چینل گے کر آۓ ہیں اس کی تیاری بھی کرلی گئ ہے۔
خبر کے مطابق ، رویش کا استعفیٰ پرائے رائے اور رادھیکا رائے کے RRPR ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹرز کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے ایک دن بعد آیا ہے۔ یہ کمپنی NDTV کی پروموٹر گروپ وہیکل ہے۔ ایک دن پہلے ہی آر آر پی آر ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ نے اپنے ایکویٹی شیئر کے بارے میں معلومات دی تھیں۔ جس میں سے 99.5% ایکویٹی وشوا پردھان کمرشل پرائیویٹ لمیٹڈ کے پاس ہیں، ایک کمپنی جسے اڈانی گروپ کی میڈیا کمپنی AMGMedia Networks نے حاصل کیا ہے۔ اس کے ساتھ، اڈانی گروپ اب این ڈی ٹی وی میں 29.18 فیصد حصہ رکھتا ہے۔