دہرادون :(ایجنسی)
خواتین کے خلاف نازیبا ریمارکس کے معاملے میں یوپی شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی عرف جتیندر نارائن تیاگی اور یتی نرسنگھانند کی گرفتاری کے خلاف اتوار کو ہری دوار کے سروانند گھاٹ پر ایک پرپیکارسبھاکا انعقاد کیا گیا۔
اس میں مقررین نے اسٹیج سے ہندو راشٹر بنانے اور پوری دنیا سے’’اسلامی جہادیوں‘ کے خاتمے کا اعلان بار -بار کیا۔ تاہم اجلاس میں زیادہ بھیڑ نظر نہیں آئی اوراس سے منتظمین اپنیمایوسی چھپابھی نہیں سکے۔ انہوں نے پرتیکار سبھا میں شامل نہ ہونے والے ہریدوار کے دیگر سنتوں کو ’ بزدل ‘تک کہہ ڈالا۔
تاہم دہرادون-ہری دوار ہائی وے سے متصل سروانند گھاٹ کے باہر ہری دوار میں اس معاملے پر کوئی بحث نہیں ہوئی۔