میڈرڈ ؛نیویارک میں حملے میں زخمی ہونے کے بعد بدنام زمانہ مصنف سلمان رشدی کی ایک آنکھ اور ایک ہاتھ نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔ ان کے ایجنٹ نے یہ انکشاف کیا ہے۔
حملے میں زخمی ہونے کے بعد سلمان رشدی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کا علاج کیا گیا۔’دی گارجین’ میں سیم جونزکی رپورٹ سے بھی اس خبر کی تصدیق ہوتی ہے ایجنٹ اینڈریو وائلی نے ہسپانوی زبان کے اخبار El País کو ایک مضمون میں بتایا کہ اس حملے میں رشدی کی گردن پر تین سنگین زخم آئے اور ان کے سینے اور دھڑ پر 15 زخم آئے۔
ایک آنکھ کی بینائی ختم ہوگئی جبکہ ایک ہاتھ نے کام کرنا چھوڑ دیا۔ حملے کے بعد رشدی کا پنسلوانیا کے ایک ہسپتال میں علاج کیا گیا جہاں مختصر وقت کے لیے پر وینٹی لیٹر پر رکھا گیا۔رشدی کے ناول The Satanic Verses کی اشاعت کے بعد ایران کے آیت اللہ خامنہ ای نے 1989 میں ان کے خلاف فتویٰ جاری کیا جس کے بعد رشدی نے کئی سال روپوشی میں گزارے۔
اگرچہ پچھلی دو دہائیوں کے دوران اس نے آزادانہ طور پر سفر کیا۔ فیئر ویو، نیو جرسی میں حملہ کرنے والا ملزم ہادی ماتر جیل میں بند ہے۔ ایجنٹ وائلی نے بتایا کہ حملے میں رشدی کا بازو کٹ گیا تھا۔ وائلی نے تاہم یہ واضح نہیں کیا کہ آیا رشدی ہسپتال میں تھے یا انہیں ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔