نی دہلی صفورا کا داخلہ منسوخ ہونے پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کا کہنا ہے کہ پہلے ہی زاید موقع دے دیا تھا۔ صفورا زرگر کی حمایت کی کالوں اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کی طرف سے انہیں ایم فل کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کرنے والے مظاہروں کے درمیان، یونیورسٹی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ اپریل میں ابتدائی طور پرصفورہ کو مطلع کرنے کے بعد "انسانی بنیادوں پر ایک اور موقع” دے دیا اور یہ بتایا تھا کہ وقت پر مقالہ جمع نہ کرنے کی صورت میں داخلہ منسوخ کر دیا جاے گا واضح ہو زرگر (29) شمال مشرقی دہلی فسادات میں اہم سازش کیس کی ملزم ہیں اوران کے خلاف غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔وہ 2019 سے ایم فل اور پی ایچ ڈی میں سوشیالوجی کے شعبہ کی اسٹوڈنٹ تھیں 26 اگست کو ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز نے ایک نوٹس جاری کیا جس میں کہا گیا تھا کہ ان کا رجسٹریشن منسوخ کر دیا گیا ہے کیونکہ انہوں نے اپنا مقالہ داخل نہیں کیا تھا۔ کووڈ ایکسٹینشن کے ایک سمسٹر کے علاوہ پانچ سمسٹروں کا زیادہ سے زیادہ مقررہ وقت، اور سپروائزر کی رپورٹ جس میں کہا گیا تھا کہ ان کی پیشرفت "غیر تسلی بخش” ہے بس کے اسباب بنے زرگر نے الزام لگایا تھا کہ یونیورسٹی کی جانب سے انہیں ایم فل مکمل کرنے کے لیے توسیع دینے سے انکار کیا گیا ہے اور یہ ان کی تعلیم کو متاثر کرنے کی کوشش ہے۔