نی دہلی( ایجنسی)پرگتیشیل سماج وادی پارٹی کے سربراہ اور ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کے چچا شیو پال یادو نے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے 2024 لوک سبھا میں بی جے پی کے ساتھ الیکشن لڑنے کا اشارہ دیا ہے۔ دراصل شیو پال یادو نے کہا ہے کہ پارٹی 2024 میں اقتدار میں ہوگی۔ شیو پال کے بیان سے سیاسی حلقوں میں ہنگامہ تیز ہو گیا ۔معلومات کے مطابق پرگتیشیل سماج وادی پارٹی کے قومی صدر شیو پال سنگھ یادو نے سنگم شہر پریاگ راج میں یہ بیان دیا۔ اس موقع پر شیو پال یادو نے 2024 میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد کا اشارہ بھی دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پرگتیشیل سماج وادی پارٹی بلدیاتی انتخابات بھی پوری طاقت کے ساتھ لڑے گیاس موقع پر شیو پال سنگھ یادو ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کے بھتیجے کو بھی نشانہ بنانے سے نہیں چوکے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اکھلیش یادو پارٹی کی کوتاہیوں کو دیکھتے اور ٹکٹوں کی تقسیم کو درست کرتے تو اس وقت وہ حکومت میں ہوتے۔ دوسری طرف ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے مایاوتی اور بی جے پی کی ملاقات کے بیان پر کہا کہ میڈیا سب کچھ جانتا ہے۔ اس موقع پر شیو پال سنگھ یادو نے بیوروکریسی کے مطلق العنان ہونے اور بی جے پی حکومت پر بدعنوانی کے سنگین الزامات بھی لگائے ہیں۔