کولوراڈو: ایک مقامی سپر مارکیٹ میں ہوئی فائرنگ میں پولیس اہلکار سمیت 10 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایا کہ مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ریاست کے شمال مغرب میں 50 کلومیٹر دور کنگ سوپرز اسٹور میں یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ افسران نے ملزم کو اسٹور کے باہر بھاگتے ہوئے پکڑا اور وہ خون میں لت پت تھا۔
یاماگوچی نے بتایا کہ پولیس ابھی بھی جانچ کررہی ہے اور کنگ سوپرز اسٹور میں گولہ باری کا مقصد کیا تھا ، ابھی تک اس کی جانکاری نہیں مل سکی ہے۔
فائرنگ کے واقعہ کے بعد ایف بی آئی نے کہا کہ وہ بولڈر پولیس کی درخواست پر جانچ میں مدد کررہی ہے ۔ وہائٹ ہاوس کے پریس سکریٹری جین سائیکی نے ٹویٹ کیا کہ صدر جو بائیڈن کو فائرنگ کی جانکاری دے دی گئی ہے ۔ واقعہ کے فورا بعد جائے واقعہ پر سواٹ ٹیمیں تین ہیلی کاپٹرز پہنچ گئے ہیں۔