ممبئی :
مہاراشٹر میں کورونا جس تیزی کے ساتھ بڑھ رہا ہے اس نے حکومت کے ہاتھ پاؤں پھلا دیئے ہیں۔ اس پر قابوپانے کیلئے سخت فیصلے لئے جاسکتے ہیں ۔ جن میں مذہبی مقامات بند کرنے جیسا انتہائی قدم بھی اٹھائے جانے کے اشارے مل رہے ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے ریاست کے افسران سے کہا ہے کہ وہ نئی گائیڈ لائنس تیار کریں تاکہ کورونا کے بڑھتے معاملات کو روکا جا سکے۔ کہا جا رہا ہے کہ حکومت دکانوں کو روز کھولنے کے بجائے ایک دن چھوڑ کر کھولنے کی ہدایت جاری کر سکتی ہے اور اس کے ساتھ لوکل ٹرینیں، مذہبی مقامات، شاپنگ مالس اور سنیما ہال بند کر نے کا اعلان کر سکتی ہے۔ اس کے ساتھ نجی دفاتر پر بھی کچھ پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔