سری نگر: جموں و کشمیر میں ایک بار پھر دہشت گردوں نے کشمیری پنڈت برادری کے ایک شخص کو نشانہ بنایا اور شوپیان ضلع کے چودھری گنڈ علاقے میں اس پر گولی چلائی۔ اس شخص کو اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں اس کی موت ہوگئی۔
جموں و کشمیر پولیس نے ایک بیان میں کہا، "دہشت گردوں نے ایک شہری (اقلیتی) پورن کرشنا بھٹ پر گولی چلا دی، جو شوپیاں کے چودھری گنڈ میں ایک باغ کی طرف جا رہا تھا۔ اسے فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی موت ہوگئی۔ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے