ممبئی: (ایجنسی)
مہاراشٹر کے بیڈ ضلع کے ماجلگاؤں میں بندروں اور کتوں کے درمیان جاری گینگ وار کی وجہ سے گاؤں والوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ لوگ خوف کے مارے ادھر ادھر بھاگ رہے ہیں۔ عالم یہ ہے کہ بندر کتے کے بچے کو لے کر محلے کے کسی بھی چبوترے پر پہنچ جاتے ہیں، جس کی وجہ سے وہاں موجود لوگ اپنے آپ پر حملے کا خدشہ محسوس کرتے ہیں۔ بندروں سے انتقام کی یہ کارروائی گزشتہ ایک ماہ سے جاری ہے۔ گاؤں میں بندروں کے ایک گروہ نے بدلہ لیتے ہوئے 250 کے قریب کتوں کو مار ڈالا۔ گاؤں والوں کے مطابق بندروں نے کتوں سے بدلہ لینے کا عمل اس وقت شروع کیا جب کچھ کتوں نے بندر کے بچے کو مار ڈالا۔ اس سے بندروں کو غصہ آگیا اور انہوں نے کتوں کو مارنا شروع کردیا۔ بندر کتے کو دیکھتے ہی گھسیٹ کر لے جاتے ہیں اور مارنے کے بعد درخت یا گھروں کی چھتوں سے پھینک دیتے ہیں۔