ریاض ایجنسی سعودی عرب میں عمرے کی غرض سے جانے والے زائرین اب ایک بار پھر حجرِ اسود کو چُھو اور چوم سکیں گے۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر حجرِ اسود کے حوالے سے زائرین پر جو پابندیاں عائد کی گئی تھیں اب انھیں ختم کر دیا گیا ہے۔سعودی عرب سے حال ہی میں موصول ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پُرجوش زائرین حجر اسود کے قریب پہنچنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔
اس سے قبل کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کی غرض سے اس مقام پر رکاوٹیں لگا دی گئی تھیں جہاں سے حجر اسود تک پہنچا جا سکتا ہے۔کووڈ کی وبا کے دوران حجر اسود کو چھونے یا اسے چومنے کے حوالے سے لگائی گئی پابندی کو جاری عمرہ سیزن کے دوران ختم کر دیا گیا ہے۔