بھوپال:
ملک میں بڑھتی مہنگائی کو لے کر مدھیہ پردیش کی شیوراج سرکار میں وزیر وشواس شارنگ نے عجیب وغریب بیان دیا ہے ۔ وشواس سارنگ نے ملک میں تابڑ توڑ بڑھتی مہنگائی کے لیے بھارت کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے اور کہاہے کہ انہوں نے 15 اگست 1947 کو جو تقریر کی تھی ، اسی سے ملک کی معیشت بگڑ گئی ہے۔
ایک پریس کانفرنس میں میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے مدھیہ پردیش کی بی جے پی حکومت میں میڈیکل ڈپارٹمنٹ کے وزیر وشواس سارنگ نے کہا کہ اس ملک کی آزادی کے بعد معیشت کو معذور کرکے مہنگائی بڑھانے کا سہراکسی کو جاتا ہے تو وہ نہرو پریوار کو جاتا ہے۔ سارنگ نے مزید نے کہاکہ مہنگائی ایک دو دن میں نہیں بڑھتی ہے اور معیشت کی بنیاد ایک دودن میں نہیں رکھی جاتی ہے۔ 15اگست 1947 کو لال قلعہ کی فیصل سے جواہر لال نہرو نے جو تقریر کی تھی ۔ اسی تقریر کی غلطی کی وجہ سے ملک کی معیشت بگڑگئی ہے ۔
بی جے پی لیڈر کے اس عجیب وغریب بیان پر کانگریس نے بھی جواب دیا ہے۔ مدھیہ پردیش کانگریس نے وشواس سارنگ کی ویڈیو ٹویٹ کرتےہوئے لکھا کہ مدھیہ پردیش کے وزیر کو سنئے نہرو جی نے 15 اگست 1947 کو جو تقریر کی ، اس کی وجہ سے مہنگائی بڑھ رہی ہے ۔ ہنسومت ! یہ افلاطونی لوگ عوام کو بے قوف سمجھنے اور بنانے کی ساری حدیں روز اسی طرح پار کرتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر بھی لوگوں نے اس بیان کے لیے وزیر وشواس سارنگ پر شدید حملہ کیا۔ ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ وزیر بننے کے لیے بیوقوف ہونا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ ، رشی کیش رانو نامی صارف نے بھی لکھا کہ کیا تمام نمونے ایک ہی پارٹی
میں ہیں؟ ایسے لوگ کہاں سے آتے ہیں ، وہ بھی وزیر بنے ہوئے ہیں۔ سوچئے جب عوامی نمائندے ایسے ہوں گے تو وہاں کے لوگ کیسے ہوں گے۔ ایسے لوگوں سے کیا توقع کی جا سکتی ہے ، یہ ملک اور اس ریاست دونوں کے لیے خطرناک ہے۔ ملک بہت غلط ہاتھوں میں ہے ، ایسے ٹھگوں سے ہوشیار رہیں۔