لکھنؤ:(ایجنسی)
اترپردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے بی جے پی نے اسٹار پرچارکوں کی فہرست جاری کردی ہے۔ اترپردیش میں 10 فروری کو ہونے والے پہلے مرحلے کے الیکشن کے لئے بی جے پی کی اسٹار پرچارکوں کی اس فہرست میں وزیر اعظم مودی، امت شاہ سمیت کل 30 لیڈروں کے نام شامل ہیں۔ بی جے پی کے یہ سبھی لیڈر یوپی اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے پارٹی کے لئے ووٹ مانگیں گے۔
بی جے پی کی اسٹار پرچارکوں کی لسٹ میں سب سے ٹاپ پر نام وزیر اعظم نریندر مودی کا ہے۔ اس کے بعد جے پی نڈا، راجناتھ سنگھ، امت شاہ اور نتن گڈکری وغیرہ کا ہے۔ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اس فہرست میں نویں نمبر پر ہیں۔ اس فہرست میں اسمرتی ایرانی اور ہیما مالنی بھی شامل ہیں۔ تو چلئے جانتے ہیں بی جے پی کے اسٹار پرچارکوں کی فہرست میں کون کون شامل ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی، جے پی نڈا، راجناتھ سنگھ، امت شاہ، نتن گڈکری، سوتینتر دیو سنگھ، دھرمیندر پردھان، یوگی آدتیہ ناتھ، رادھا موہن سنگھ، مختار عباس نقوی، اسمرتی ایرانی، کیشو پرساد موریہ، دنیش شرما، سنجیو بالیان، جسونت سینی، ہیما مالنی، اشوک کٹاریہ، سریندر ناگر، جنرل وی کے سنگھ، چودھری بھوپیندر سنگھ۔ بی ایل ورما، راجویر سنگھ ’راجو بھیا‘، ایس پی بگھیل، سادھوی نرنجن جیوتی، کانتا کردم، رجنی کانت ماہیشوری، موہت بینی وال، دھرمیندر کشیپ، جے پی ایس راٹھور، بھولا سنگھ کاتکھ۔
واضح رہے کہ اترپردیش کی 403 اسمبلی سیٹوں کے لئے سات مرحلوں میں ووٹنگ 10 فروری سے شروع ہوگی اور 14،20،23،27 اور 3و7 مارچ کو اختتام پذیر ہوگی۔ وہیں یوپی انتخابات کے نتائج 10 مارچ کو آئیں گے۔