علی گڑھ:(ایجنسی)
اترپردیش کے علی گڑھ میں 22 جنوری کو ہونے والی ’دھرم سنسد‘ سمیلن اب اپریل کے پہلے ہفتے میں منعقد ہوگی۔ دھرم سنسد کے ایک عہدیدار نے پیر کو یہ اطلاع دی۔
دھرم سنسد کی ترجمان پوجا شکون پانڈے نے 23 جنوری کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ مذہبی تنظیم کا بنیادی مطالبہ یہ ہے کہ ملک کے ہر ضلع میں مذہبی رہنماؤں کی تقرری کا انتظام کیا جائے، جو حکومت میں مشیر کے طور پر کام کریں گے۔
انہوں نے بتایا، دھرم سنسد پہلے 22 جنوری کو علی گڑھ میں منعقد کی جانی تھی۔ اب اس کا اہتمام اپریل کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا۔ پوجا شکون پانڈے بھی ہری دوار دھرم سنسد کیس میں نامزد ہیں۔پوجا نے کہا، ‘یہ کووڈ کی وبا اور ریاست میں جاری اسمبلی انتخابات کی وجہ سے ملتوی کیا گیا ہے۔