اردو
हिन्दी
دسمبر 15, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

زکوٰۃ کی فرضیت کا مقصد اسلامی معاشرہ کی اقتصادیات کو مضبوط کرنا ہے : مولانا عبدالخالق ندوی

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات, مذہبیات
A A
0
زکوٰۃ کی فرضیت کا مقصد اسلامی معاشرہ کی اقتصادیات کو مضبوط کرنا ہے : مولانا عبدالخالق ندوی
240
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

رام پور :

زکوٰۃ کا مقصد اجتماعیت ہے، اسے اجتماعی سطح ہی پر ادا کیاجانا چاہئے۔ انفرادی طور پر ادا کرنے سے زکوٰۃ تو ادا ہوجائے گی لیکن اس کی فرضیت کے مقاصد فوت ہوجائیں گے۔ اجتماعی نظم زکوٰۃ ہی اس کی وصولی اور تقسیم کا بہتر انداز ہے۔ عہد نبویؐ اور عہد خلافت راشدہ میں یہی طریقہ رائج تھا۔ قرآن سے بھی اسی کا ثبوت ملتا ہے۔ زکوٰۃ کی فرضیت کا مقصد اسلامی معاشرہ کی اقتصادیات کو مضبوط کرنا اور معاشی طور پر کمزور افراد کی حالت کو درست کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین اور جامعۃ الصالحات رام پور کے استاد حدیث مولانا عبد الخالق ندوی نے ایک آن لائن خطاب میں کیا۔ انھوں نے کہاکہ زکوٰۃ وہ مال ہے جسے اللہ کا حق سمجھ کر بغیر کسی فخر اور نمود کی طلب کے خالص اللہ کی رضا اور مال میں برکت کی غرض سے اس کے حق داروں میں  تقسیم کیا جائے۔ 82 آیات میں نماز کے ساتھ اس کی ادائیگی کی تاکید ہے۔ اس کے ادا نہ کرنے پر سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں۔ زکوٰۃ نہ دینے سے اللہ تعالیٰ بارشیں روک لیتا ہے، یہاں تک کہ اگر زمین پر مویشی نہ ہوں تو ایک بوند بارش نہ برسے۔
مولانا عبد الخالق ندوی نے کہا کہ زکوٰۃ کا منکر کافر اور اس کی ادائیگی نہ کرنے والا یا اس میں ٹال مٹول کرنے والا سخت گنہگار ہے۔ زکوٰۃ دینے سے مال گھٹتا نہیں بلکہ اللہ اس میں برکت اور اضافہ فرماتا رہتا ہے۔ 5.2 فیصد مال نکالنا ایک طرف دنیا و آخرت کی تباہیوں سے بچنے اور دوسری طرف مال کی پاکیزگی کا بھی ذریعہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ زکوٰۃ کو اللہ نے قرض حسن کہا ہے جو بندہ خدا کو دیتا ہے اور اس پر اسے بہترین بدلہ ملنے والا ہے۔زکوٰۃ نفس کی تربیت کا بھی ایک ذریعہ ہے کیونکہ نفس بخل کا عادی ہے اور زکوٰۃ اس عیب کو دور کرکے جود و سخا کی صفات پیدا کرتی ہے۔ اگر ہر مسلمان زکوٰۃ ادا کرے تو معاشرے میں کوئی بھوکا نہ رہے۔
مولانا نےکہا کہ زکوٰۃ کے لئے صاحب نصاب ہونا شرط ہے۔ عہد نبویؐ میں نصاب زکوٰۃ 5.7 تولے سونا یا 5.52 تولے چاندی قائم کیا گیا تھا۔ مولانا عبد الخالق نے زکوٰۃ سے متعلق اہم اور بنیادی مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روز مرہ استعمال کی اشیاء پر زکوٰۃ نہیں ہے جیسے گھر، کپڑے، کھانے پینے کی چیزیں، آلات روزگار وغیرہ۔ انھوں نے کہا زکوٰۃ کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ جس مال پر زکوٰۃ فرض ہے اس پر ایک مکمل ہجری سال گزر چکا ہو اور سال کے کسی حصے میں وہ نصاب سے کم نہ ہوا ہو، لیکن زرعی اجناس پر یہ شرط لاگو نہیں ہوتی۔ ان کی زکوٰۃ کٹائی کے دن ہی نکالنا ضروری ہے، جب کہ سال گزرنے کا اطلاق صاحب نصاب ہونے کی تاریخ سے ہوگا۔ مولانا نے کہا کہ زکوٰۃ کی ادائیگی کے وقت نیت بھی ضروری ہے۔ مقروض پر زکوٰۃ نہیں ہے البتہ اگر قرض ادا کرنے کے بعد بھی وہ صاحب نصاب رہے تو اس پر زکوٰۃ لازم ہوگی۔ یتیم کے مال سے اس کا سرپرست سرمایہ کاری کر کے زکوٰۃ نکالے گا۔ اسی طرح اگر کوئی شخص اس حال میں مر جائے کہ اس کے ذمہ زکوٰۃ ہو تو اس کے ورثا پر لازم ہوگا کہ وہ اس کے مال سے زکوٰۃ ادا کریں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

مذہبیات

جب مسجد اور تعلیمی ادارے کے درمیان جھگڑے کی تاریکی چھٹی

22 اگست
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
مذہبیات

ڈپریشن :قرآنی علاج

09 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
NCERT Ghaznavi Content

NCRT کی نئی کلاس 7 کی کتاب میں ‘غزنوی حملہ’، مندروں کی تباہی اور اسلام کی اشاعت پر فوکس

دسمبر 7, 2025
Umeed Portal Shutdown Waqf Registration

ڈیڈ لائن کے ساتھ ہی امید پورٹل بند ، کوئی نئی پراپرٹی اپ لوڈ نہیں کی جائے گی۔ 6 ماہ میں کل 5,17,040 وقف املاک درج

دسمبر 7, 2025
Khaleda Zia Critical Hospitalized

بنگلہ دیش کی سابق پی ایم خالدہ ضئیا وینٹی لیٹر پر، حالت نازک، کئی اعضا نے کام کرنا بند کردیا

دسمبر 12, 2025
Akhilesh Questions Detention Centre Motive

ڈیٹنشن سینٹر کس لیے، یہ S.I.R. ہے یا N.R.C ؟ اکھلیش کا سوال

دسمبر 10, 2025
US Visa Social Media Screening

امریکہ، ویزا چاہنے والوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کھنگالے گا، ضوابط کا دائرہ بڑھایا

Naya Bihar Athar Murder Case

‘نیا بہار’: پلاس سے اطہر کی انگلیاں ،کان کاٹے، گرم سلاخ سے داغا،سینے پر کودے،جان لے لی

Dr Qazi Mohammad Mian Edu Honours Award

تعلیمی میدان میں سرگرم ڈاکٹر قاضی محمد میاں ایڈو آنرز ایوارڈ سے سرفراز

Universities Education Crisis

یونیورسٹیاں تباہی کے دہانے پر

US Visa Social Media Screening

امریکہ، ویزا چاہنے والوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کھنگالے گا، ضوابط کا دائرہ بڑھایا

دسمبر 15, 2025
Naya Bihar Athar Murder Case

‘نیا بہار’: پلاس سے اطہر کی انگلیاں ،کان کاٹے، گرم سلاخ سے داغا،سینے پر کودے،جان لے لی

دسمبر 15, 2025
Dr Qazi Mohammad Mian Edu Honours Award

تعلیمی میدان میں سرگرم ڈاکٹر قاضی محمد میاں ایڈو آنرز ایوارڈ سے سرفراز

دسمبر 15, 2025
Universities Education Crisis

یونیورسٹیاں تباہی کے دہانے پر

دسمبر 15, 2025

حالیہ خبریں

US Visa Social Media Screening

امریکہ، ویزا چاہنے والوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کھنگالے گا، ضوابط کا دائرہ بڑھایا

دسمبر 15, 2025
Naya Bihar Athar Murder Case

‘نیا بہار’: پلاس سے اطہر کی انگلیاں ،کان کاٹے، گرم سلاخ سے داغا،سینے پر کودے،جان لے لی

دسمبر 15, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN