ممبئی:
ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے ہفتہ کو اپنی اسپیشل جنرل میٹنگ (ایس جی ایم) میں باضابطہ طورپر فیصلہ کیا کہ انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے باقی میچوں کا انعقاد اس سال ستمبر۔
اکتوبر میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کیا جائے گا۔
میٹنگ سے آرہی خبروں کے مطابق بی سی سی نے آئی پی ایل کے باقی 13میچوں کو یو اے ای میں کرانے کا فیصلہ ہندستان میں ستمبر اکتوبر میں موسم کی خراب صورتحال کے مدنظر کیا۔