رام پور:(نامہ نگار)
یوپی میں دوبارہ قدم جمانے کی کوشش کر رہی کانگریس کو جھٹکےپرجھٹکے لگ رہے ہیں۔ کانگریس نے جمعہ کو ہی جسے ٹکٹ دیاتھا ،اس نےجمعہ کو سماج وادی پارٹی جوائن کرلی۔ ہم بات کررہےہیں کانگریس کے پردیش جنرل سکریٹری اورسابق ایم ایل اے یوسف علی کی بات کررہے ہیں۔
یوسف علی کو کانگریس نے رام پور کی چمروا اسمبلی سیٹ سے امیدوار اعلان کیا تھا۔ جمعہ کی صبح یوسف علی نے کانگریس کو الوداع کہتے ہوئے سماج وادی پارٹی کی رکنیت لے لی۔ لکھنؤ پہنچنے کے بعد وہ اکھلیش یادو کے سامنے سماج وادی پارٹی میں شامل ہو گئے۔
یوسف علی نے 2012 میں چمراؤ سیٹ سے بی ایس پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا اور ایم ایل اے منتخب ہوئے تھے۔ حد بندی کے بعد اس سیٹ پر پہلی بار 2012 میں ہی انتخاب ہوا تھا۔ 2017 کے انتخابات میں بھی انہوں نے چمراؤ سے الیکشن لڑا اور مقابلہ میں رہے۔ بعد میں وہ بی ایس پی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہوگئے۔ کانگریس نے انہیں ریاستی جنرل سکریٹری بنایا۔
یوسف علی نے لکھنؤ میں ایس پی سربراہ اکھلیش یادو اور سابق وزیر سوامی پرساد موریہ کی موجودگی میں سماج وادی پارٹی کی رکنیت لی۔ ان کی اہلیہ شاہین سوار کی بلاک پرمکھ ہیں۔ ان کے ایس پی میں شامل ہونے سے ضلع میں کانگریس کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ کانگریس نے کل ضلع کی پانچ میں سے چار سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان کیا تھا۔