نیو یارک :امریکہ نے ایک بار پھر زور دے کر کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر اس کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور اس کا خیال ہے کہ مسئلہ کو بیرونی مداخلت کے بغیر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہئے۔بی بی سی ہندی سے خصوصی بات چیت میں امریکی محکمہ خارجہ میں جنوبی اور وسطی ایشیا کے ذمہ دار افسر اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ ڈونلڈ لو نے یہ بات کہی۔
ڈونلڈ لو نے کہا کہ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ مسئلہ کشمیر پر ہماری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ ہم اب بھی سمجھتے ہیں کہ اگر مسئلہ کشمیر پر براہ راست بات چیت کرنی ہے تو وہ صرف ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونی چاہیے۔ اور مسئلہ کشمیر پر بات چیت کا دائرہ، اس کا موضوع اور اس بات چیت کی رفتار کا فیصلہ بھارت اور پاکستان کو آپس میں کرنا ہو گا۔