Tag Code:
Advertise With Us
اردو
हिन्दी
مئی 21, 2022
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • خبریں
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • متفرقات
  • ہیٹ کرا ئم
No Result
View All Result

Support Us
Home گراونڈ رپورٹ

یوپی الیکشن 2022-:ایس پی کی پہلی لسٹ میں MYفارمولیشن کا کتنا خیال؟ 5 بڑی باتیں

RK News by RK News
جنوری 25, 2022
in گراونڈ رپورٹ
0
یوپی الیکشن 2022-:ایس پی کی پہلی لسٹ میں MYفارمولیشن کا کتنا خیال؟ 5 بڑی باتیں
23
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:وکاس کمار

اترپردیش انتخابات میں ایس پی نے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔ اکھلیش یادو مین پوری کے کرہل سے الیکشن لڑیں گے۔ جیل میں بند اعظم خاں رام پور سے ، شیو پال یادو کو جسونت نگر اور ناہید حسن کو کیرانہ سے ٹکٹ ملا ہے۔ اعظم خاں کے بیٹے کو رام پور سوار سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ ایس پی کی پہلی لسٹ سے پتہ چلتا ہے کہ اس بار اکھلیش غیر یادو ووٹ بینک میںنقب زنی کرناچاہتے ہیں۔ لسٹ کی 5 خاص باتیں؟

1- غیر یادو او بی سی پرلگارہے ہیں داؤ

ایس پی کی پہلی لسٹ سے پتہ چلتا ہے کہ اکھلیش غیر یادو ووٹ بینک میں نقب زنی کرنا چاہ رہے ہیں ۔ یہ وہی ووٹ بینک ہے، جس میں بی جے پی نے 2017 اور 2019 میں زبردست جیت حاصل کی تھی۔ 159 ناموں میں سے صرف 15 یادو ہیں۔ وسطی یوپی جیسی یادو بیلٹ میں اکھلیش نے شاکیہ، سینی، لودھی، کرمی، کشواہا اور نشاد امیدواروں کو ٹکٹ دیا ہے۔ جب سوامی پرساد موریہ نے کچھ ایم ایل اے کے ساتھ بی جے پی چھوڑ کر ایس پی میں شمولیت اختیار کی تھی، تب بھی یہ قیاس آرائی تھی کہ ایس پی غیر یادو ووٹوں کو دوبارہ پانا چاہتی ہے۔

2- مغربی یوپی میں مسلم امیدواروں پر بھروسہ

ایس پی کی پہلی فہرست میں 24 مسلم امیدوار ہیں۔ ناہید حسن کو کیرانہ (شاملی) سے میدان میں اتارا گیا ہے۔ مرادآباد کی 6 اسمبلی سیٹوں پر تمام امیدوار مسلمان ہیں۔ وہیں رام پور کی 5 اسمبلی سیٹوں میں سے 3 پر مسلم امیدوار ہیں۔ مرادآباد کی 6 اسمبلی سیٹوں میں سے تمام 6 سیٹوں پر مسلم امیدوار ہیں۔ تاہم اکھلیش یادو نے امروہہ سیٹ پر تجربہ کیا ہے۔ یہاں سے ایس پی تین مسلم امیدوار کھڑا کرتی تھی، لیکن اس بار صرف ایک مسلم امیدوار ہے۔

3- ایس پی کو بی جے پی کے الزامات کی پرواہ نہیں

ایس پی کی پہلی لسٹ یہ بتاتی ہے کہ شاید اکھلیش یادو کو بی جے پی کے الزامات کی پرواہ نہیں ہے۔ وہ الزامات جس میں کہا جا رہا ہے کہ اکھلیش یادو داغداروں کو ٹکٹ دے رہے ہیں۔ دراصل پہلی لسٹ میں جیل میں بند اعظم خاں کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایس پی نے بڑے چہروں کو میدان میں اتارا ہے۔ جیسے وشمبھر نشاد کو فتح پور سے ٹکٹ ملا۔ لسٹ میں کئی برہمن چہرے بھی شامل کیے گئے ہیں۔ منوج کمار پانڈے کو اونچاہار سے ٹکٹ ملا، جبکہ ونے تیواری کو لکھیم پور کی گولا سیٹ سے اور منوج تیواری کو مہوبہ سے ٹکٹ ملا ہے۔

4- سوامی پرساد موریہ، آشا سنگھ کی امید ادھوری

بی جے پی چھوڑ کر ایس پی میں شامل ہونے والے سوامی پرساد موریہ کو ایک جھٹکا لگا ہے۔ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ وہ اپنے بیٹے کو ٹکٹ دلانے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن بیٹے اتکرش موریہ کا نام اس فہرست میں نہیں ہے۔

اس کے ساتھ ہی ایس پی نےاناؤ صدر کی مشہور سیٹ پر بھی اپنا امیدوار کھڑا کیا ہے۔ یہاں اناؤ ریپ متاثرہ کی ماں کانگریس سے الیکشن لڑ رہی ہیں۔ مسلسل ویڈیو جاری کرتے ہوئے وہ اس سیٹ سے کسی امیدوار کو کھڑا نہ کرنے کی التجا کر رہی تھیں۔ اناؤ صدر سیٹ سے سابق ایم ایل اے آنجہانی دیپک کمار کے بیٹے ابھینو کمار کو امیدوار بنایا گیا ہے۔

5- دوسری پارٹی سے آئے لیڈروں کے نام

اس لسٹ میں ان لیڈروں کے نام بھی شامل ہیں جو ماضی قریب میں ایس پی میں شامل ہوئے ہیں۔ برجیش پرجاپتی کو ٹنڈواری اسمبلی سیٹ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ حال ہی میں وہ بی جے پی چھوڑ کر ایس پی میں شامل ہوئے ہیں۔ دوسری طرف ددو پرساد کو نارائنی اسمبلی سے ٹکٹ ملا ہے۔ وہ بی ایس پی میں کابینہ وزیر رہ چکے ہیں، لیکن انہوں نے بھی استعفیٰ دے کر ایس پی میں شمولیت اختیار کی تھی ۔ کانگریس چھوڑ کر ایس پی میں شامل ہونے والے انکت پریہار کو بھگونت نگر کا ٹکٹ ملا۔

Related

ShareTweetSend
Previous Post

یہ زہر پھیلنے نہ دیجیے!

Next Post

مایاوتی کابی ایس پی کےما سواحکومتوں پر ’جملے بازی‘ سیاست کا الزام

RK News

RK News

Related Posts

دہلی کا ایل جی کون بنے گا،دوڑ میں یہ ہیں شامل
گراونڈ رپورٹ

دہلی کا ایل جی کون بنے گا،دوڑ میں یہ ہیں شامل

مئی 19, 2022
تاکہ سند رہے:گیان واپی پر سپریم کورٹ میں کیا ہوا
گراونڈ رپورٹ

تاکہ سند رہے:گیان واپی پر سپریم کورٹ میں کیا ہوا

مئی 18, 2022
گیان واپی معاملہ:ہندوپیروکاروں میں پھوٹ
گراونڈ رپورٹ

گیان واپی معاملہ:ہندوپیروکاروں میں پھوٹ

مئی 18, 2022
کیا ہے عبادت گاہوں سے متعلق 1991ایکٹ
گراونڈ رپورٹ

کیا ہے عبادت گاہوں سے متعلق 1991ایکٹ

مئی 17, 2022
رامپور کے فرقان نے بادل کو تو بچالیا ،مگر سمت کو بچاتے ہوئے ڈوب گیا
گراونڈ رپورٹ

رامپور کے فرقان نے بادل کو تو بچالیا ،مگر سمت کو بچاتے ہوئے ڈوب گیا

مئی 17, 2022
انہیں پہچانیں!دل بڑا کریں مسجد ہندوؤں کو سونپ دیں
گراونڈ رپورٹ

انہیں پہچانیں!دل بڑا کریں مسجد ہندوؤں کو سونپ دیں

مئی 17, 2022
Next Post
مایاوتی کابی ایس پی کےما سواحکومتوں پر ’جملے بازی‘ سیاست کا الزام

مایاوتی کابی ایس پی کےما سواحکومتوں پر ’جملے بازی‘ سیاست کا الزام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
  • 18.4k Fans
  • 68.9k Followers
  • Trending
  • Comments
  • Latest
اے ٹی ایس کونہیں ملا ریمانڈ، عدالت نے پھٹکارا،مولانا کلیم کو چودہ دن کے لیے جیل بھیج دیا

اے ٹی ایس کونہیں ملا ریمانڈ، عدالت نے پھٹکارا،مولانا کلیم کو چودہ دن کے لیے جیل بھیج دیا

ستمبر 22, 2021
عمر گوتم کی بیٹی  کا کرب،سب نے ہمیں چھوڑدیا، لڑائ میں اکیلے رہ گیے،تنظمیں بھی خاموش،زندگی ختم سی ہوگئ

عمر گوتم کی بیٹی کا کرب،سب نے ہمیں چھوڑدیا، لڑائ میں اکیلے رہ گیے،تنظمیں بھی خاموش،زندگی ختم سی ہوگئ

نومبر 26, 2021
پہچانیے کون ہے یہ شخص!

پہچانیے کون ہے یہ شخص!

اکتوبر 26, 2021
آصف محمد خان اپنے الزامات کا ثبوت دیں:جرنلسٹ فرحان یحییٰ کا چیلنج

آصف محمد خان اپنے الزامات کا ثبوت دیں:جرنلسٹ فرحان یحییٰ کا چیلنج

جون 17, 2021
ٹوٹ گئیں زنجیریں،آئے دیوانے باہر،کہا- جنگ جاری رہے گی

ٹوٹ گئیں زنجیریں،آئے دیوانے باہر،کہا- جنگ جاری رہے گی

2
ہندوتوا میں پھنسنے کی جگہ نئے بیانیہ پرکانگریس میں غور

ہندوتوا میں پھنسنے کی جگہ نئے بیانیہ پرکانگریس میں غور

2
برطانوی حکمران جماعت میں ’اسلاموفوبیا ایک مسئلہ‘ ہے: رپورٹ

برطانوی حکمران جماعت میں ’اسلاموفوبیا ایک مسئلہ‘ ہے: رپورٹ

1
سینٹرل وسٹا کی زد میں مساجد،امانت اللہ کا انتباہ

سینٹرل وسٹا کی زد میں مساجد،امانت اللہ کا انتباہ

1
قبۃ الصخرہ شہید کرکے ہیکل سلیمانی کی تعمیر!

قبۃ الصخرہ شہید کرکے ہیکل سلیمانی کی تعمیر!

مئی 20, 2022
’سب سے زیادہ ظلم اپنوں نے کیا‘،رامپور پہنچنے پر اعظم خاں کاچھلکا درد

’سب سے زیادہ ظلم اپنوں نے کیا‘،رامپور پہنچنے پر اعظم خاں کاچھلکا درد

مئی 20, 2022
’امید ہے ڈسٹرکٹ جج انصاف کریں گے‘، سپریم کورٹ کے حکم پر اویسی کا رد عمل

’امید ہے ڈسٹرکٹ جج انصاف کریں گے‘، سپریم کورٹ کے حکم پر اویسی کا رد عمل

مئی 20, 2022
گیان واپی پر اویسی کی پارٹی کے لیڈر کی پوسٹ، یوپی پولیس نے گرفتار کیا

گیان واپی پر اویسی کی پارٹی کے لیڈر کی پوسٹ، یوپی پولیس نے گرفتار کیا

مئی 20, 2022

أخبار حديثة

قبۃ الصخرہ شہید کرکے ہیکل سلیمانی کی تعمیر!

قبۃ الصخرہ شہید کرکے ہیکل سلیمانی کی تعمیر!

مئی 20, 2022
’سب سے زیادہ ظلم اپنوں نے کیا‘،رامپور پہنچنے پر اعظم خاں کاچھلکا درد

’سب سے زیادہ ظلم اپنوں نے کیا‘،رامپور پہنچنے پر اعظم خاں کاچھلکا درد

مئی 20, 2022
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کاپابندہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک وملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں وتجزیوں کے اعلی معیارکی بدولت سماج کے ہرطبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

Quick Links

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • خبریں
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • متفرقات
  • ہیٹ کرا ئم

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

No Result
View All Result
  • ہوم
  • خبریں
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • متفرقات
  • ہیٹ کرا ئم

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

<-- popup advt. -->
<-- popup advt. -->