بلیا (یوپی): پولیس کا کہنا ہے کہ یہاں ایک دلت طالب علم کو مبینہ طور پر ایک کلاس روم میں بند کر دیا گیا اور اس کے استاد نے اس کی موٹر سائیکل کو چھونے پر لوہے کی راڈ سے پیٹا، ٹیچر کرشنا موہن شرما کو معطل کر دیا گیا ہےسیاست ڈاٹ کام کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کو ناگرہ تھانہ علاقے کے راناپور کے ہائیر سیکنڈری اسکول سے پیش آیا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کلاس 6 کے ایک لڑکے نے اپنے استاد کرشنا موہن شرما کی موٹر سائیکل کو چھوا تھا۔ اس سے ناراض ہو کر ٹیچر نے پہلے تو اسٹوڈنٹ کو کلاس میں بند کر دیا۔
بچے نے الزام لگایا کہ شرما نے اسے لوہے کی راڈ اور جھاڑو سے مارا اور اس کا گلا بھی دبایا۔ ناگرہ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او دیویندر ناتھ دوبے نے بتایا کہ لڑکے کو اسکول کے دیگر عملے نے بچایا۔طالب علم کے مشتعل اہل خانہ نے ہفتہ کو اسکول کے باہر دھرنا دیا۔بلاک ایجوکیشن آفیسر (بی ای او) ایس ایچ او کے ساتھ اسکول پہنچے اور اہل خانہ کو ملزم استاد کے خلاف سخت کارروائی کا یقین دلایا۔