شراوَستی (ایجنسی) ضلع میں ایک طالب علم کی بے رحمی سے پٹائی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ فیس نہ ملنے پر اسکول ٹیچر نے بچے کو اتنی بے رحمی سے پیٹا کہ اس کی موت واقع ہو گئی۔ اس معاملے میں یوپی پولیس نے معاملہ درج کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بچے کی پٹائی 8 اگست کو کی گئی تھی جب وہ اپنے گاؤں کے بغل میں واقع ایک پرائیویٹ اسکول میں پڑھنے گیا تھا۔
طلبا پر اسکول کا 250 روپے فیس بقایہ تھا جس کے لیے معصوم کی ٹیچر نے پٹائی کر دی۔ اس کے بعد جب بچے کی طبیعت بگڑی تو اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران 17 اگست کو اس کی موت ہو گئی۔شراوَستی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ اروند موریہ نے اس معاملے پر کہا کہ طالب علم کے چچا نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے کہ 8 اگست کو اس کے اسکول ٹیچر نے پٹائی کی تھی۔ انھوں نے کہا کہ ’’تیسرے درجہ میں پڑھنے والے ایک 13 سالہ طالب علم کی 17 اگست کو بہرائچ واقع ایک اسپتال میں موت ہو گئی۔ اس کے چچا نے شکایت کی کہ اسے اسکول ٹیچر نے 8 اگست کو پیٹا تھا۔ متعلقہ دفعات کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے اور آگے کی جانچ جاری ہے۔‘‘