آگرہ:
آگرہ میں رم جھم بارش کے بعد ندیاں بن گئی شہر کی سڑکوں سے جب جمعرات کو پانی اترا تو ان پر گڑھے ابھر آئے۔ جن سڑکوں پر سیور اور پانی کی لائن بچھائی گئی تھی ، وہ چار فٹ تک دھنس گئی اور گہرے چوڑے گڑھے ہوگئے۔ لوہا منڈی ۔ بودولہ روڈ ، پچھم پوری ، ماروتی اسٹیٹ ۔ بو دولہ روڈ، کملانگر ، دیال باغ ، سکندرا – بو دولہ روڈ پر بڑے بڑے گڑھے ابھر آئے ۔ جمعرات کو نہ صرف گڑھے بلکہ پانی کے اترنے کے بعد نالوں کی سلٹ کی وجہ سے سڑکوں پر کیچڑ اور مٹی سے دلدل ہوگیا۔ جس وجہ سے شہر کے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا رہا۔