Tag Code:
Advertise With Us
اردو
हिन्दी
ستمبر 27, 2023
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • خبریں
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • متفرقات
  • ہیٹ کرا ئم
No Result
View All Result
  • ہوم
  • خبریں
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • متفرقات
  • ہیٹ کرا ئم
No Result
View All Result
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
No Result
View All Result
Support Us
Home فکر ونظر

کچھ لوگوں کو فرقہ وارانہ ہم آہنگی سے نفرت کیوں ہے !

RK News by RK News
اگست 6, 2022
in فکر ونظر
0
کچھ لوگوں کو فرقہ وارانہ ہم آہنگی سے نفرت کیوں ہے !
76
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر: مسعودجاوید

١- جمعہ ، عیدین اور باجماعت پنج وقتہ نماز اجتماعیت، یکسانیت اور مساوات کے مظاہر ہیں ۔

ہماری اس اجتماعی عبادت سے کسی غیر مسلم کا مذہبی جذبات مجروح کس طرح ہو سکتا ہے !

سیکولر ملک اور جمہوری حکومت کی ذمہ داری ہےکہ وہ دستور ہند میں ہر مذہب کے ماننے والوں کو دی گئی آزادی کو ، بلا تفریق مذہب کسی فرقہ کی خوشنودی یا بے جا اعتراض کو خاطر میں لائے، تحفظ فراہم کر

۔ ٢- اللہ نے نماز کو وقت مقررہ پر ادا کرنا فرض کیا ہے اس لئے جہاں وقت ہو جائے وہاں نماز ادا کرنا اس حقیقت کا مظہر ہے کہ مسلمان اس اللہ کی عبادت کرتا ہے جو ہر جگہ موجود ہے اور جس کی نعوذ باللہ کوئی شبیہ کوئی مجسمہ کوئی بت کوئی شکل نہیں ہے۔ دیگر مذاہب کی کتابوں میں بھی اللہ کی وحدانیت اور निराकार ہونے کی بات موجود ہے۔ دستور نے ہر شہری کو اس کی پسند کے مذہب کی اتباع اور دینی شعائر کو اپنانے کا حق دیا ہے۔ ہندوستان جیسے مختلف مذاہب اور متنوع ثقافتوں والے ملک کی یہ خوبصورتی ہے کہ مختلف مذاہب اور کلچر والے لوگ اپنے اپنے دینی عقائد اور سماجی ریتی رواج کے مطابق عبادات، پوجا پاٹ اور prayer کرتے  ہیں۔  دینی شعائر اپناتے ہوئے کوئی صلیب پہنتا ہے ،کوئی ٹوپی پہنتا ہے اور کوئی جینیو ، ٹیکہ، تلک ۔  ایک ہی محلے، گلی اور کالونی میں مختلف تہوار منائے جاتے ہیں مگر کبھی کسی دوسرے مذہب والے کے مذہبی جذبات مجروح نہیں ہوئے اور کبھی کسی نے شکایت نہیں کی۔ اس کے برعکس دوسرے مذاہب والے نہ صرف تہوار کی خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں بلکہ بعض اوقات انتظامات مکمل کرنے میں ہاتھ بھی بٹاتے ہیں ۔

٣- مشرق بالخصوص برصغیر ہند میں مہذب سماج کی خواتین صدیوں سے مہذب اور محتشم لباس زیب تن کرتی ائی ہیں۔ یہ مہذب لباس کہیں مذہب تو کہیں سماجی ریتی رواج سے متاثر ہوتا تھا ۔ ہندو خواتین  گھونگھٹ ، عیسائی مذہبی خواتین اسکارف اور ڈھیلے گاؤن اور مسلم خواتین حجاب اور برقعہ ڈھیلا ڈھالا گاؤن جس سے جسم کے نشیب وفراز ظاہر نہ ہوں، پہنتی آئی ہیں۔  ان لباسوں پر کبھی کسی کو اعتراض نہیں ہوا اس لئے کہ کسی بھی مذہب کا پیروکار ہو اسے معلوم ہے کہ دستور میں دی گئی آزادی کے تحت کسی کو اعتراض کرنے کا حق نہیں ہے۔ مسلمانوں کو غیر مسلموں کے کسی مذہبی شعائر اور سماجی ریتی رواج پر کبھی بھی اعتراض نہیں ہوا۔ کرسمس منانے والے کرسمس منائیں، ہولی دیوالی دسہرہ منانے والے ہولی دیوالی دسہرہ منائیں۔ ہمارے مذہبی جذبات  مجروح نہیں ہوتے ہیں اور ہونا بھی نہیں چاہیے ۔

٤- سرکاری  تعلیمی اداروں میں کسی مذہب کو فروغ دینے والی کتابیں پڑھانے کی اجازت نہیں ہے اس لئے کہ سرکار سیکولر  ہے جسے دستور ہند کے مطابق  کسی مذہب کو فروغ دینے یا کسی مذہب کے خلاف کام کرنے کی اجازت نہیں ہے۔  تاہم اقلیتی اداروں مثال کے طور پر اردو اور سنسکرت اسکولوں میں کچھ خصوصی رعایت دی گئی ہے اسی رعایت کے تحت  اسکول کوڈ میں یہ لکھا ہے کہ اردو اسکولوں میں ہفتہ وار چھٹی اتوار کی بجائے جمعہ کو دی جا سکتی ہے اور سنسکرت اسکولوں میں ہر مہینے کی ١, ٨, ١٥ اور ٢٣ کو ۔

٥- اذان یومیہ پنج وقتہ نمازوں کے اوقات میں مسلمانوں کو یاد دہانی کرانے کے لئے دی جاتی ہے کہ اس مسجد میں جماعت سے نماز ادا کرنے کا وقت ہو گیا ہے آ جائیں۔کم علمی، جہالت یا دانستہ نشانہ بنانے کے لئے بعض لوگ بشمول بعض لبرل مسلمان کہتے ہیں کہ اذان چلا کر یا لاؤڈ اسپیکر سے دینے کی ضرورت کیا ہے۔ کیا اللہ تعالیٰ چپکے سے اذان کے الفاظ کہنے سے نہیں سنیں گے! یہ لوگ اپنی بات کی تائید میں کبیر داس کا دوہہ پیش کرتے ہیں :कांकर पाथर जोरि कै मस्जिद लई बनाय ता चढ़ि मुल्ला बांग दे क्या बहरा हुआ खुदाय?پہلی بات یہ کہ کبیر داس بہت بڑے کوی ہو سکتے ہیں انہوں نے ہر مذہب کے بعض  طور طریقوں پر تنقید کر کے اصلاح کی کوشش کی لیکن حیرت ہے انہیں یہ نہیں معلوم کہ   اذان کے مخاطب اس مسجد کے  علاقہ کے مسلمان ہیں نہ کہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ یا غیر مسلمین۔ 

دوسری بات یہ کہ کبیر داس دین اسلام پر کوئی اتھارٹی نہیں تھے کہ ان کے دوہے کو بطور سند پیس کیا جائے اور ہم تسلیم کریں ۔ اذان بمشکل تین چار یا پانچ منٹ میں پوری ہو جاتی ہے۔ بحث برائے بحث کے تحت یہ کہا جا سکتا ہے کہ اذان دوسروں کی نیند اور سکون میں مخل ہوتی ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ صدیوں سے غیر مسلم اس کے عادی رہے ہیں اور مسلمان بھجن، کیرتن اور آرتی کے۔

کبھی کسی کو اعتراض نہیں ہوا۔ فجر کی اذان تو بمشکل پانچ منٹ میں ختم ہو جاتی ہے لیکن بھجن کیرتن آرتی طلوع آفتاب سے پہلے شروع ہوکر تقریباً ایک گھنٹہ تک ۔ لاؤڈ اسپیکر سے آواز آتی رہتی ہے اور ہم میں سے کسی کو ادنی درجے کی کوفت نہیں ہوتی ہے۔  پچھلے کچھ دنوں سےحجاب،  اذان، جمعہ کی چھٹی، پبلک مقامات پر جمعہ اور عیدین کی نماز اور کسی بھی جگہ یومیہ پنج وقتہ نمازوں میں سے کوئی نماز ادا کرنے پر بعض لوگ اعتراض کر رہے ہیں!

  ہے نا تعجب کی بات ! ہماری عبادتوں کا طرہ امتیاز یہ ہے کہ جس قدر شور شغف کے بغیر ادا کی جاتی ہے وہ عنداللہ اتنا ہی مقبول ہوتی ہے۔ تو ہر قسم کی ہنگامہ آرائی، شور شغف اور ڈھول باجے سے پاک پرسکون چند منٹ کی عبادتوں سے کس کی نیند اور سکون میں خلل واقع ہوتا ہے ! ہر مذہب کے لوگوں کو ان کے مذہبی عقائد، عادات اور رسومات کے ساتھ قبول کرنے والے ہندوستان کی یہ تصویر نہیں ہے۔ ۔वासूदेव कुटुंब ،رواداری، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اس ملک کی شناخت ہے اسے باقی رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

Related

ShareTweetSend
Previous Post

پارلیمان سیشن کے دوران بھی کسی رکن کی گرفتاری ممکن: نائیڈو

Next Post

میڈیا سرکار کی پی آر ایجنسی بن گیا ہے: جماعت اسلامی ہند

RK News

RK News

Related Posts

مضامین

کنور دانش علی کا کرب !
تحریر:۰شکیل رشید ( ایڈیٹر، ممبئی اردو نیوز)

ستمبر 25, 2023
مضامین

“نیا بھارت” آپ کے دروازے پر

ستمبر 24, 2023
مضامین

شاہ رخ خان کی مقبولیت، ہندو قوم پرستی کے لیے ایک چیلنج

ستمبر 24, 2023
مضامین

کیا بھارت بحیرہ روم کے “گریٹ گیم” میں شامل ہورہا ہے ؟

ستمبر 8, 2023
مضامین

ہندوتو کی سیاسی کامیابی نے ہندوؤں کا ،احساس انصاف، تباہ کردیا

اگست 10, 2023
مضامین

منی پور کو دوسرا کشمیر بننے سے روکا جائے:تحریر شرون گرگ

جولائی 24, 2023
Next Post
میڈیا سرکار کی پی آر ایجنسی بن گیا ہے: جماعت اسلامی ہند

میڈیا سرکار کی پی آر ایجنسی بن گیا ہے: جماعت اسلامی ہند

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
  • 19.7k Fans
  • 87k Followers
  • Trending
  • Comments
  • Latest
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
اے ٹی ایس کونہیں ملا ریمانڈ، عدالت نے پھٹکارا،مولانا کلیم کو چودہ دن کے لیے جیل بھیج دیا

اے ٹی ایس کونہیں ملا ریمانڈ، عدالت نے پھٹکارا،مولانا کلیم کو چودہ دن کے لیے جیل بھیج دیا

ستمبر 22, 2021
عمر گوتم کی بیٹی  کا کرب،سب نے ہمیں چھوڑدیا، لڑائ میں اکیلے رہ گیے،تنظمیں بھی خاموش،زندگی ختم سی ہوگئ

عمر گوتم کی بیٹی کا کرب،سب نے ہمیں چھوڑدیا، لڑائ میں اکیلے رہ گیے،تنظمیں بھی خاموش،زندگی ختم سی ہوگئ

نومبر 26, 2021
پہچانیے کون ہے یہ شخص!

پہچانیے کون ہے یہ شخص!

اکتوبر 26, 2021
ٹوٹ گئیں زنجیریں،آئے دیوانے باہر،کہا- جنگ جاری رہے گی

ٹوٹ گئیں زنجیریں،آئے دیوانے باہر،کہا- جنگ جاری رہے گی

2
ہندوتوا میں پھنسنے کی جگہ نئے بیانیہ پرکانگریس میں غور

ہندوتوا میں پھنسنے کی جگہ نئے بیانیہ پرکانگریس میں غور

2
برطانوی حکمران جماعت میں ’اسلاموفوبیا ایک مسئلہ‘ ہے: رپورٹ

برطانوی حکمران جماعت میں ’اسلاموفوبیا ایک مسئلہ‘ ہے: رپورٹ

1
سینٹرل وسٹا کی زد میں مساجد،امانت اللہ کا انتباہ

سینٹرل وسٹا کی زد میں مساجد،امانت اللہ کا انتباہ

1

کرناٹک:مسجد میں گھس کر جے شری رام کے نعرے، دو ہندوتووادی گرفتار

ستمبر 26, 2023

پاکستان کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں: نگراں وزیر خارجہ

ستمبر 26, 2023

صدام کو امریکی قیدی کے طور پر دیکھنا گالی سے کم نہیں تھا: ایاد علاوی

ستمبر 26, 2023

آر ایس ایس “لوجہاد“ اور تبدیلی مذہب کے خلاف مہم تیز کرے گا

ستمبر 26, 2023

أخبار حديثة

کرناٹک:مسجد میں گھس کر جے شری رام کے نعرے، دو ہندوتووادی گرفتار

ستمبر 26, 2023

پاکستان کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں: نگراں وزیر خارجہ

ستمبر 26, 2023
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کاپابندہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک وملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں وتجزیوں کے اعلی معیارکی بدولت سماج کے ہرطبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

Quick Links

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • خبریں
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • متفرقات
  • ہیٹ کرا ئم

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

No Result
View All Result
  • ہوم
  • خبریں
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • متفرقات
  • ہیٹ کرا ئم

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

<-- popup advt. -->
<-- popup advt. -->