گاندھی نگر:گجرات کےنوجوان آزاد دلت ایم ایل جگنیش میوانی کوپولیس نے حراست میں لے لیا۔ خبر کے مطابق دلت آرٹی آئی کارکن امربھائی بوریچہ کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث پولیس سب انسپکٹر آر پی سولنکی کی گرفتاری میں پولیس کی ناکامی کے خلاف احتجاج کرنے پرمیوانی کوحراست میںلیا۔جب وہ ایم ایل اے کوارٹر سےمظاہرہ کے لئے ریاستی سکریٹریٹ جانے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ ان کے ایک درجن حامی بھی ساتھ تھے۔ خبر ہے کہ بوریچہ کے گھر پر پولیس تعیناتی کے باوجود ان کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیاگیا۔ یہ واقعہ 3مارچ کا ہے۔ ان کی فیملی کا الزام ہے کہ اعلی ذات کی کشتریہ برادری کے لوگوں نے ان پر لوہے کے پائپوں اور تلواروں سے حملہ کرکے قتل کردیاجب وہ اپنی بیٹی کے ساتھ گھر کے باہر کھڑے تھے۔ بڑی مشکل سے وہ گھر میں داخل ہوئے مگر حملہ آوروں نے دروازہ توڑ ڈالا۔ سیکورٹی اہلکاران کا تحفظ کرنے میں ناکام رہے۔ میوانی نے یہ مسئلہ اسمبلی میں بھی اٹھایا تھا۔