نئ دہلی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجندر نگر کے ایم ایل اے درگیش پاٹھک کو دہلی شراب پالیسی کی تحقیقات میں طلب کیا ہے۔ پاٹھک دہلی میں ہونے والے ایم سی ڈی انتخابات کے لیے عام آدمی پارٹی کے انچارج بھی ہیں۔ درگیش پاٹھک پر ای ڈی کے اس سمن پر دہلی کے ڈپٹی سی ایم منیش سسودیا نے ٹویٹر پر لکھا، “ہمارے ایم سی ڈی انچارج کا دہلی حکومت کی شراب پالیسی سے کیا لینا دینا ہے؟
کیا ان کا ہدف شراب کی پالیسی ہے یا MCD انتخابات؟واضح رہے درگیش پاٹھک کو عام آدمی پارٹی نے ایم سی ڈی انتخابات کا انچارج بنایا ہے۔ راگھو چڈھا کو پنجاب سے راجیہ سبھا بھیجے جانے کے بعد پاٹھک دہلی کی راجندر نگر اسمبلی کی خالی نشست سے ضمنی انتخاب جیت کر ایم ایل اے بن گئے ہیں۔ اب عام آدمی پارٹی نے پاٹھک کو دہلی کے میونسپل کارپوریشن انتخابات کی کمان سونپی ہے۔