بنگلورو:کرناٹک کے ہیگگوٹارا گاؤں میں اونچی ذات کے ہندوؤں نے ایک منی ٹینک سے پینے کا پانی نکالا اور ایک دلت خاتون کے ٹینک سے پانی پینے کی وجہ سے اس کو گئو موتر سے "صاف” کیا
یہ واقعہ جمعہ کو گاؤں میں ایک دلت جوڑے کی شادی کے دوران پیش آیا۔ دلہن کے رشتہ دار شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گاؤں پہنچ گئے تھے۔ کھانا کھانے کے بعد وہ بس اسٹینڈ کی طرف جارہے تھے کہ ایک خاتون نے ٹینک سے پانی پیا۔ادی نیو انڈین ایکسپریس نے( THeNEWINDIANEXPRESS)
نے رپورٹ کیا کہ علاقے میں ایک ذات کے ہندو شخص نے دوسرے لوگوں کو بلایا اور ان سب نے خاتون کو ٹینک کا پانی ‘ناپاک’ کرنے پرپھٹکار لگائ۔
خاتون کے گاؤں چھوڑنے کے بعد، لنگایت بیدھی کے باشندوں نے ٹینک کے نلکے کھولے، سارا پانی خالی کیا اور گئو موترسے "صاف” کیا۔
پولیس نے پیر کو بتایا کہ کرناٹک پولیس نے ایک شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔
پولیس نے یہ کارروائی اسی گاؤں کے ایک دلت گریاپا کی شکایت کے بعد کی ہے