نئی دہلی: مہاراشٹر کے سابق وزیر اور شیو سینا (یو بی ٹی) لیڈر آدتیہ ٹھاکرے اتوار کو دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے پاس پہنچے۔ کیجریوال اور آدتیہ ٹھاکرے کی ملاقات تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ کرناٹک انتخابات میں کانگریس کی جیت کے فوراً بعد کیجریوال کی ٹھاکرے سے ملاقات کے کئی معنی نکالے جا رہے ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ کرناٹک میں کانگریس کی جیت سے نہ صرف کانگریس خوش ہے بلکہ دیگر پارٹیوں نے بھی محسوس کرنا شروع کر دیا ہے کہ 2024 میں مودی کا قلعہ ہل سکتا ہے۔
کرناٹک اسمبلی انتخابات کے بعد اب اپوزیشن اتحاد مضبوط ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ اب 2024 کے لوک سبھا انتخابات کی بساط شروع ہو گئی ہے۔ کیجریوال اور شیو سینا یو بی ٹی لیڈر آدتیہ ٹھاکرے کی ملاقات بھی اس سلسلہ کا حصہ ہو سکتی ہے۔ کیونکہ ان سب کا ہدف اب بی جے پی کو شکست دینا ہے۔ یہ بھی مانا جا رہا ہے کہ شیوسینا یو بی ٹی مہاراشٹر میں عام آدمی پارٹی کو ساتھ لے کر کچھ بڑا کر سکتی ہے