نئی دہلی :(ایجنسی)
ملک کی راجدھانی دہلی میں مارچ کے مہینے میں ہی گرمی نے اپنا قہر دکھانا شروع کر دیا ہے۔ اتوار کو دہلی میں اس سیزن کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو دہلی کے صفدرجنگ اور لودھی روڈ میں 38.3 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ یہ معمول کے درجہ حرارت سے 7 ڈگری زیادہ ہے۔
وہیں پتم پورہ علاقے میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو تقریباً 40 ڈگری سیلسیس ہے۔ مارچ کے مہینے میں اس وقت تک دہلی میں گرمی کا یہ ریکارڈ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے 6 سے 7 دنوں تک دہلی والوں کو گرمی سے راحت نہیں ملے گی۔ اگلے 7 روز تک کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ہوگا۔
محکمہ موسمیات نے پہلے ہی ہیٹ ویو وارننگ جاری کر دی
اس سے قبل دہلی میں لو اور گرم ہواؤں کی وارننگ جاری کرتے ہوئے ہندوستانی محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ اس بار گرمی وقت سے پہلے آئی ہے۔ مارچ کے آخر میں، راجستھان میں مخالف طوفانی ہواؤں کا دور ہے، جو کہ اس بار پہلے بن گیا ۔ کسی طرح کا ویسٹرن ڈسٹربنس بھی فعال نہیں رہا ہے، اس کی وجہ سے صحرائے تھاراور وسطی پاکستان سے گرم ہوائیں آنا شروع ہوگئی ہیں۔ خشک ہوا اور صاف آسمان کی وجہ سے کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
2013 میں مارچ کے مہینے میں ایسی گرمی پڑی تھی
رپورٹس کے مطابق 2013 میں مارچ کے مہینے میں دہلی میں اتنی گرمی پڑی تھی۔ 2013 میں دہلی میں مارچ کے مہینے میں 40 سے 42 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا۔