قاہرہ:(ایجنسی)
مصر میں اسرائیل، امارات اور مصر کے سربراہان کے درمیان سہ فریقی اجلاس ہوا،جس میں اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیت ، مصر ی صدر عبدالفتاح اور ولی عہد ابوظبی الشیخ محمد بن زاید النہیان نے ملاقات کی۔ خبررساں اداروں کے مطابق شرم الشیخ میں ہونے والے اجلاس میں تینوں ممالک نے تعاون مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔
اماراتی ولی عہد پیر کے روز شرم الشیخ پہنچے تھے ،جس کے بعد منگل کے روز انہوں نے اجلاس میں شرکت کی۔ صدر سیسی نے مختلف شعبوں میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعاون حکام کے درمیان ملاقاتوں میں اضافے کی خواہش کا اظہار کیا۔