Tag Code:
Advertise With Us
اردو
हिन्दी
مارچ 29, 2023
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • خبریں
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • متفرقات
  • ہیٹ کرا ئم
No Result
View All Result
  • ہوم
  • خبریں
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • متفرقات
  • ہیٹ کرا ئم
No Result
View All Result
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
No Result
View All Result
Support Us
Home متفرقات

افغانستان کو قومی وحدت کی ضرورت، طالبان سپریم لیڈر کا خطاب

RK News by RK News
جولائی 2, 2022
in متفرقات
0
افغانستان کو قومی وحدت کی ضرورت، طالبان سپریم لیڈر کا خطاب
58
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کابل :(ڈی ڈبلیو)

افغان دارالحکومت کابل میں کل جمعرات تیس جون سے پورے ملک سے آنے والے مسلم مذہبی رہنماؤں کا ایک ایسا تین روزہ اجتماع جاری ہے، جسے قومی شوریٰ کا نام دیا گیا ہے۔ اس شوریٰ کے اجلاس میں تین ہزار سے زائد علماء حصہ لے رہے ہیں۔

جمعہ یکم جولائی کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق اس شوریٰ سے طالبان سپریم کمانڈر ہیبت اللہ اخوند زادہ نے بھی خطاب کیا۔ اخوند زادہ شاذ و نادر ہی منظر عام پر آتے ہیں اور انہیں کئی برسوں سے کسی عوامی مقام پر یا تقریب میں نہیں دیکھا گیا تھا۔ طالبان کی اہتمام کردہ اس شوریٰ کا اجلاس بہت ہی کم نظر آنے والا ایسا موقع ثابت ہوا کہ سپریم کمانڈر ہیبت اللہ اخوند زادہ نے اس میں ایک تفصیلی سیاسی خطاب بھی کیا۔

طالبان کا اقتدار میں آنا ‘باعث فخر

افغان طالبان کے اعلیٰ ترین نظریاتی رہنما نے اپنے خطاب میں کہا کہ گزشتہ برس موسم گرما میں مسلسل پیش قدمی کرتے ہوئے طالبان کا کابل پر قابض ہو جانا اور پھر ان کا پورے ملک میں ایک بار پھر اقتدار میں آ جانا ایک ‘خوش کن‘ اور ‘باعث فخر‘ بات تھی۔ ہیبت اللہ اخوند زادہ جنوبی افغانستان کے شہر قندھار میں رہتے ہیں اور انہوں نے صرف مردوں پر مشتمل اس شوریٰ کے اجلاس میں شرکت کے لیے خاص طور پر کابل تک کا سفر کیا۔

بہت قدامت پسند مذہبی سوچ کے حامل افغان طالبان کے سپریم کمانڈر نے اپنے خطاب میں کہا، ’’افغانستان کو آج قومی سطح پر ایسی وحدت اور اتحاد کی اشد ضرورت ہے، جن کے ذریعے ملک کو آگے بڑھایا جا سکے۔‘‘

شرکاء کا اعلان تقلید

اس اجلاس میں تین ہزار سے زائد شرکاء نے اپنے ہاتھ اٹھا کر طالبان کے سپریم کمانڈر کے طور پر ہیبت اللہ اخوند زادہ کی تقلید کا اعلان بھی کیا۔ بعد ازاں اخوند زادہ نے کہا، ’’افغان جہاد کی کامیابی صرف افغان عوام ہی کے لیے نہیں بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے بھی فخر کی بات ہے۔‘‘

سرکاری خبر رساں ادارے کی رپورٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے نیوز ایجنسی روئٹرز اور خبر رساں ادارے اے ایف پی نے اپنے مراسلوں میں لکھا ہے کہ اخوند زادہ نے اپنی تقریر میں کہا،’’شکر ہے کہ اب ہم ایک آزاد ملک ہیں۔ غیر ملکیوں کو ہمیں حکم نہیں دینا چاہییں۔ اپنے نظام میں ہم اپنے فیصلے خود کرتے ہیں۔‘‘

افغان طالبان کے اعلیٰ ترین رہنما نے مزید کہا،’’ہم امن اور سلامتی چاہتے ہیں اور ہمارے ہمسایوں کو کسی بھی قسم کا کوئی ڈر خوف نہیں ہونا چاہیے۔ ہمارا تعلق اسی ایک خدا سے ہے، جس کا حکم ہم مانتے ہیں۔ ہم دوسروں کے احکامات کی پیروی نہیں کر سکتے، جنہیں خدا پسند نہیں کرتا۔‘‘

افغان معیشت کی تعمیر نو

کابل میں افغان مذہبی رہنماؤں کی شوریٰ کا یہ اجلاس جمعرات تیس جون کو شروع ہوا تھا۔ اجلاس کے شرکاء سے اپنے خطاب میں ہیبت اللہ اخوند زادہ نے یہ بھی کہا کہ بیرونی امداد سے ملکی معیشت کی تعمیر نو نہیں کی جا سکتی بلکہ یہ افغان عوام کو غیر ملکی امداد پر اور زیادہ انحصار کا عادی بنا دے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس بیرونی ممالک میں مقیم افغان کاروباری شخصیات اور تاجروں کو واپس وطن لوٹنا چاہیے اور اندرون ملک سرمایہ کاری کرنا چاہیے تاکہ ملک اقتصادی طور پر اپنے پاؤں پر کھڑا ہو سکے۔

طالبان کی افغان خواتین اور لڑکیوں سے متعلق پالیسیاں

افغانستان میں گزشتہ برس موسم گرما میں جب سے طالبان دوبارہ اقتدار میں آئے ہیں، ان کی حکومت خواتین اور لڑکیوں کے حقوق بتدریج محدود ہی کرتی جا رہی ہے۔ اس وجہ سے ملک کی تقریباً نصف آبادی کی روزمرہ کی معاشرتی اور اقتصادی زندگی میں شرکت بھی کم ہوتی جا رہی ہے۔

کئی بڑے بین الاقوامی امدادی اداروں کا کابل میں طالبان کی حکومت سے مطالبہ ہے کہ افغان خواتین اور بچیوں کے تعلیم اور روزگار کے حقوق سمیت جملہ بنیادی حقوق بحال کیے جانا چاہییں اور کابل کے لیے بیرونی امداد ایسا ہونے پر بحال کی جائے گی۔

کئی سیاسی تجزیہ کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد طالبان افغانستان کو ایک بار پھر اسی طرف لے کر جانا چاہ رہے ہیں، جس طرف وہ ملک کو اپنے گزشتہ دور اقتدار میں لے گئے تھے۔

Related

ShareTweetSend
Previous Post

قربانی:فضیلت واہمیت،مسائل و احکام

Next Post

’آج پوسٹر جلایا کل زندہ جلادیں گے‘ اویسی پرمہنت پرم داس کا بھڑکانے والا بیان

RK News

RK News

Related Posts

متفرقات

مسلمانوں کے لیے جمعیتہ سے وابستگی ضروری: مولانا حکیم الدین قاسمی

جنوری 24, 2023
متفرقات

بدنام زمانہ سلمان رشدی پر چاقو سے وار،حملہ اور گرفتار

اگست 13, 2022
طالبان کی حکومت تسلیم کی جائے، افغان گرینڈ جرگے کا مطالبہ
متفرقات

طالبان کی حکومت تسلیم کی جائے، افغان گرینڈ جرگے کا مطالبہ

جولائی 3, 2022
ابو ظہبی میں پی ایم مودی کا گرم جوشانہ استقبال
متفرقات

ابو ظہبی میں پی ایم مودی کا گرم جوشانہ استقبال

جون 28, 2022
تیونس اب اسلامی ملک نہیں رہے گا
متفرقات

تیونس اب اسلامی ملک نہیں رہے گا

جون 25, 2022
بھارتی امداد کوئی ’خیرات‘ نہیں ہے، سری لنکن وزیر اعظم
متفرقات

بھارتی امداد کوئی ’خیرات‘ نہیں ہے، سری لنکن وزیر اعظم

جون 23, 2022
Next Post
’آج پوسٹر جلایا کل زندہ جلادیں گے‘ اویسی پرمہنت پرم داس کا بھڑکانے والا بیان

’آج پوسٹر جلایا کل زندہ جلادیں گے‘ اویسی پرمہنت پرم داس کا بھڑکانے والا بیان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
  • 18.4k Fans
  • 87k Followers
  • Trending
  • Comments
  • Latest
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
اے ٹی ایس کونہیں ملا ریمانڈ، عدالت نے پھٹکارا،مولانا کلیم کو چودہ دن کے لیے جیل بھیج دیا

اے ٹی ایس کونہیں ملا ریمانڈ، عدالت نے پھٹکارا،مولانا کلیم کو چودہ دن کے لیے جیل بھیج دیا

ستمبر 22, 2021
عمر گوتم کی بیٹی  کا کرب،سب نے ہمیں چھوڑدیا، لڑائ میں اکیلے رہ گیے،تنظمیں بھی خاموش،زندگی ختم سی ہوگئ

عمر گوتم کی بیٹی کا کرب،سب نے ہمیں چھوڑدیا، لڑائ میں اکیلے رہ گیے،تنظمیں بھی خاموش،زندگی ختم سی ہوگئ

نومبر 26, 2021
پہچانیے کون ہے یہ شخص!

پہچانیے کون ہے یہ شخص!

اکتوبر 26, 2021
ٹوٹ گئیں زنجیریں،آئے دیوانے باہر،کہا- جنگ جاری رہے گی

ٹوٹ گئیں زنجیریں،آئے دیوانے باہر،کہا- جنگ جاری رہے گی

2
ہندوتوا میں پھنسنے کی جگہ نئے بیانیہ پرکانگریس میں غور

ہندوتوا میں پھنسنے کی جگہ نئے بیانیہ پرکانگریس میں غور

2
برطانوی حکمران جماعت میں ’اسلاموفوبیا ایک مسئلہ‘ ہے: رپورٹ

برطانوی حکمران جماعت میں ’اسلاموفوبیا ایک مسئلہ‘ ہے: رپورٹ

1
سینٹرل وسٹا کی زد میں مساجد،امانت اللہ کا انتباہ

سینٹرل وسٹا کی زد میں مساجد،امانت اللہ کا انتباہ

1

مدھیہ پردیش کے کھرگون میں لگے "جے ہندوراشٹر” کے بینر،ماحول گشیدہ

مارچ 29, 2023

جے پور بم بلاسٹ میں سزاۓ‌موت پانے والے چار مسلم نوجوان راجستھان ہائ کورٹ سے بری

مارچ 29, 2023

مرادآباد کے بعد نوئیڈا میں نمازتراویح پر ہنگامہ،پولیس فورس تعینات

مارچ 29, 2023

عالمی انسانی حقوق پر مغرب کا دوہرا معیار: ایمنسٹی انٹرنیشنل

مارچ 29, 2023

أخبار حديثة

مدھیہ پردیش کے کھرگون میں لگے "جے ہندوراشٹر” کے بینر،ماحول گشیدہ

مارچ 29, 2023

جے پور بم بلاسٹ میں سزاۓ‌موت پانے والے چار مسلم نوجوان راجستھان ہائ کورٹ سے بری

مارچ 29, 2023
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کاپابندہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک وملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں وتجزیوں کے اعلی معیارکی بدولت سماج کے ہرطبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

Quick Links

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • خبریں
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • متفرقات
  • ہیٹ کرا ئم

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

No Result
View All Result
  • ہوم
  • خبریں
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • متفرقات
  • ہیٹ کرا ئم

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

<-- popup advt. -->
<-- popup advt. -->