رانچی :(ایجنسی)
جھارکھنڈ کی کان کنی سکریٹری پوجا سنگھل اور ان کے شوہر ابھیشیک جھا کو بدھ کے روز انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے 7 گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کرلیا ہے۔ آئی اے ایس آفیسر پوجا سنگھل کو منریگا فنڈز کے مبینہ غبن اور دیگر الزامات سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔
بدھ کو ای ڈی ٹیم نے پوجا سنگھل اور ان کے شوہر ابھیشیک جھا کو ایک بار پھر پوچھ گچھ کے لیے رانچی میں ای ڈی کے دفتر بلایا ، جس کے بعد دونوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔