اسلام آباد:
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے بھارت سمیت دنیا بھر میں کورونا کی تشویشناک صورتحال پر دعائیہ پیغام جاری کیا ہے۔
طارق جمیل کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا گیا کہ وہ بھارت سمیت دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اللہ انسانیت پر رحم فرمائے اور ہمیں اس وبائی بیماری سے نجات دلائے۔
مولانا طارق جمیل نے اپنے ٹوئٹ میں ’پرے فار انڈیا‘ اور ’پاکستان اسٹینڈ وِد انڈیا‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔