گذشتہ روز واشنگٹن ڈی سی میں اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے خود کو آگ لگانے والے شخص کی نئی معلومات سامنے آئی ہیں۔ حیران کن طور پر پتا چلا ہے کہ خود سوزی کرنے والا شخص امریکی پائلٹ ہے اور اس نے فلسطینیوں کی حمایت میں اور اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف بہ طور احتجاج خود سوزی کی ہے۔
واقعہ سے واقف شخص نے تصدیق کی خود سوزی کرنے والا شخص امریکی فضائیہ کا پائلٹ ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی سفارت خانے کی طرف جانے والے شخص کی شناخت سامنے نہیں لائی گئی تاہم اس کے بارے میں حکام نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق وہ شخص دوپہر ایک بجے سے پہلے سفارت خانے کے ہیڈ کوارٹر گیا۔ وہاں اس نے اپنا موبائل فون پکڑا اور ویڈیو براڈکاسٹنگ پلیٹ فارم "ٹویچ” پر براہ راست نشر کرنا شروع کر دی۔دریں اثناء، سوشل میڈیا سائٹس بشمول ’ایکس ٹوڈے‘ پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ فوجی نے براہ راست نشریات شروع کیں اور بولنا شروع کر دیا۔اس نے کہا کہ ’وہ غزہ میں نسل کشی میں مزید حصہ نہیں لے سکتا
قابل ذکر ہے کہ یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا جب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح میں حماس کے خلاف زمینی فوجی آپریشن کی تیاری کررہے ہیں۔
ماہرین کا خیال ہے کہ امریکا میں کسی پائلٹ کا فلسطینیوں کی حمایت میں انتہائی اقدام اٹھانا امریکی عوامی حلقوں میں فلسطینیوں کے حوالے سے جذبات کی عکاسی کرتا ہے