‘لینڈ جہاد’ کے بعد اب بی جے پی لیڈر ‘فرٹیلائزر جہاد’ کا آئیڈیا لے کر آگے آئے ہیں۔ اسکرول ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا شرما نے ایک نئی سازشی تھیوری کو ہوا دی ہے کہ بنگالی نژاد سبزیوں کے کاشتکار لوگوں کو بیمار کرنے کے لیے اپنی پیداوار میں ضرورت سے زیادہ کھاد کا استعمال کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ناراض کسانوں نے کہا ہے کہ وہ اور ان کے اہل خانہ بھی یہ سبزیاں کھاتے ہیں۔