نئی دہلی :(ایجنسی)
اگنی پتھ اسکیم کے لیے بلائے گئے بند کے درمیان ہفتہ (18 جون، 2022) کو شہر سے شہر ہنگامہ جاری رہا۔ یوپی کے جونپور سے لے کر بہار کے جہان آباد تک احتجاجی طلباء نے آگ لگا دی اور توڑ پھوڑ کی۔ کچھ جگہوں پر انہوں نے ٹرکوں اور بسوں کو آگ لگا دی۔دانا پور ریلوے ڈویژن کے ڈی آر ایم پربھات کمار نے کہا کہ مظاہرین کی وجہ سے ریلوے کو 200 کروڑ کا نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شرپسندوں نے ٹرین کی 50 بوگیوں اور پانچ انجنوں کو نذر آتش کر دیا۔ ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے، وزارت دفاع نے اپنی وزارت کے تحت ہونے والی بھرتیوں میں اگنی ویروں کو 10 فیصد ریزرویشن دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وہیں پی ایم مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ کالے زرعی قوانین کی طرح ’پی ایم کو ‘مافی ویر‘ بن کر ملک کے نوجوانوں کی بات ماننی ہوگی اور ’اگنی پتھ‘ کو واپس لینا ہوگا۔ اس سے پہلے اگنی پتھ اسکیم کو لے کر ملک میں ہنگامے کے درمیان وزارت داخلہ نے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔ درحقیقت، مرکزی وزارت داخلہ نے ہفتہ کو سنٹرل آرمڈ پولیس فورس (سی اے پی ایف) اور آسام رائفلز میں 10 فیصد آسامیوں کو ’اگنی ویروں ‘ کے لئے محفوظ کرنے کا ہفتہ کو اعلان کیا ہے ۔ وزارت خارجہ نے یہ جانکاری دی ۔ مرکز نے حال ہی میں مسلح افواج میں مختصر مدت کے لیے کنٹریکٹ کی بنیاد پر جوانوں کی بھرتی کے لیے ’اگنی ‘ اسکیم کا اعلان کیا تھا۔
اس منصوبے کے خلاف ملک بھر میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے ہیں۔ وزیر داخلہ کے دفتر نے ٹویٹ کیا، ’وزارت داخلہ نے CAPFs اور آسام رائفلز میں بھرتی کے لیے’اگنی ویروں‘ کے لئے 10 فیصد بھرتی محفوظ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ‘‘ وزارت داخلہ نے سی اے پی ایف اور آسام رائفلس میں بھرتی کے لئے ’اگنی ویروں‘ کو بالائی عمر میں چھوٹ دئےجانے کا بھی اعلان کیا۔
ایک اور ٹویٹ میں، وزارت داخلہ کے دفتر نے کہا، ’وزارت داخلہ نے سی اے پی ایف اور آسام رائفلز میں بھرتی کے لیے ’اگن ویروں‘ کے لیے تین سال کی اوپری عمر کی حد میں بھی نرمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ، ’اگنی ویرز‘ کے پہلے بیچ کو مقررہ اوپری عمر کی حد میں پانچ سال کی چھوٹ دی جائے گی۔‘