شراوستی :(ایجنسی)
بی جے پی میں چھوٹے لیڈر چھوٹے جھوٹ بولتے ہیں، بڑے لیڈر بڑے جھوٹ بولتے ہیں اور سب سے بڑے لیڈر سب سے بڑا سفید جھوٹ بولتے ہیں۔ بی جے پی کی ڈبل انجن والی حکومت میں مہنگائی اور بدعنوانی دوگنی ہوگئی ہے۔ اس حکومت میں کسانوں، نوجوانوں، خواتین، غریبوں، مزدوروں اور مظلوموں کو صرف لاٹھیاں ملی ہیں۔ بابا گرمی نکالنے کی بات کرتے ہیں۔ 10 مارچ کو ان کی بھاپ نکل جائے گی ۔کاکا (کالا قانون) کی طرح 10 مارچ کو بابا بھی جائیں گے۔ اس بڑی بھیڑ کو دیکھ کر میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ سماج وادی پارٹی ضلع کی دونوں اسمبلی سیٹوں پر جیت رہی ہے۔
یہ باتیں سابق وزیر اعلیٰ اور ایس پی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے بدھ کو بھنگہ کے اسپورٹس اسٹیڈیم گراؤنڈ کے پاس سماج وادی پارٹی کے بھینگا اور شراوستی اسمبلی حلقوں کے امیدواروں کی حمایت میں منعقدہ جلسہ عام میں کہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج چوتھے مرحلے کی پولنگ ہو ئی، جس میں ہم بھاری مارجن سے جیتیں گے۔ بی جے پی کے لوگ کل بہرائچ آئے تھے۔ جو آج کے اس ہجوم کو دیکھ کر چھپ جائیں گے ۔ بی جے پی عوام سے جھوٹ بولاہے ۔ وہ کہتے تھے کہ ہم کسانوں کی آمدنی دوگنی کریں گے۔ لیکن لوگوں کی آمدنی آدھی رہ گئی اور مہنگائی دوگنی ہو گئی۔ تو خوشحالی کہاں سے آئے؟ کسانوں کو دھان کی قیمت نہیں ملی۔ ہوائی چپل والے کو جہاز میں سفر کرنے کی بات کہنے والے نے پٹرول کی قیمت بڑھا دی ۔ لوگ موٹر سائیکل بھی نہیں چلا پا رہے ہیں ۔ ہماری سرکار بنی تو تمام موٹرسائیکل والوں کو ایک لیٹر پٹرول تو آٹو ڈرائیوروںکو تین لیٹر پٹرولاور چھ کلو سی این جی مفت دیں گے ۔ ضرورت پر عوام کو کھاد نہیں دے سکے ۔ دیا بھی تو پانچ کلو ،کھاد بھی چوری کرلی ۔
اکھلیش یادو نے کہا کہ گرمی نکالنے والوں کی 27 فروری کو آپ بھاپ نکال دینا۔ لاک ڈاؤن میں جو بھی پریشان تھا ان کی مدد سرکار نہ نہیں سماج وادیوں نے کی۔ یہ ہمیں گھور پریوار وادی کہتے ہیں ۔ جن کے پریوار ہی نہیں وہ پریوار کا سکھ دکھ کیا جانیں۔ بابا ہمیں کہتے ہیں کہ ہم 12 بجے سو کر اٹھتے ہیں ۔ ہم نے بھی صبح اٹھ کر ان پر دھیان دینا شروع کیا تو دیکھا کہ ان کی رہائش گاہ سے دھنواں اٹھتا ہے ۔ ایک دن پینٹر ان کی رہائش گاہ میں جا رہا تھا ہم نے پوچھا کہاں جا رہے ہو تو اس نے بتایا کہ دھنویں کے دھبے کو مٹانے ۔ ان کو بھی اپنی ہار کااحساس ہو چکا ہے ۔ اس لئے بابا نے 11مارچ کا لکھنؤ سے گورکھپور کاٹکٹ بک کرا لیاہے ۔