حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں کئی مہینوں سے جاری جنگ جس نے دنیا بھر میں وسیع احتجاج کو جنم دیا ہے، کو روکنے کے لیے مصر میں ہفتے کے روز مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کی توقع ہے۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے ایک حماس عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ "تمام وفود اب مصر پہنچ چکے ہیں اور مقامی وقت کے مطابق ایک بجے (10:00 GMT) قطری، مصری اور امریکی وفود کی موجودگی کے ساتھ مذاکرات کا پہلا دور شروع ہو گا۔”
حماس کی جانب سے دیرپا جنگ بندی کے مطالبے اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے غزہ کے جنوب میں مصری سرحد کے ساتھ رفح میں گروپ کے باقی ماندہ جنگجوؤں کو کچلنے کے بار بار نعروں پر کئی مہینوں سے جاری مذاکرات رک گئے تھے۔
تقریباً ایک ہفتہ قبل قاہرہ میں ہونے والی ملاقات کے بعد حماس کا وفد جنگ بندی کی تجویز پر بات چیت کے لیے قطر واپس آیا، جہاں اس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ مقیم ہیں۔