نئی دہلی:(ایجنسی)
اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر لال بہادر نے پرسار بھارتی پر ہندوستانی زبان اردو کے تئیں متعصب ہونے کا الزام لگایا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی، سب کا ساتھ، سب کا وشواس کے نعروں کے خلاف کام کیا جا رہا ہے۔ ایک زمانے میں دوردرشن اور آل انڈیا ریڈیو پر اردو پروگرام اور نیوز ریڈنگ بہت مشہور تھی لیکن آج اردو کے تئیں متعصبانہ رویہ اپنایا جا رہا ہے۔
یہ بہت افسوسناک ہے۔ حکومت کو اس سمت میں جلد مناسب کارروائی کرنی چاہیے تاکہ اردو زبان میں گنگا جمنی ثقافت کی شناخت کو بچایا جا سکے۔