نئی دہلی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار نے ان دنوں بہت سرگرم ہیں کل انہوں نے پارٹی قیادت کے دیگر چہروں کو آگے کیا جن میں پرفل بٹیل اور ان کی بیٹی سپریا سولے کو آگے بڑھایا گیا ،یہ دونوں ورکنگ صدر بناۓ گیے ہیں اسی دوران انہوں نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن جماعتیں اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کا متبادل فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں اور پی ایم کے لیے چہرہ پیش کرنا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران مراٹھا لیڈر نےکہا کہ کہا کہ وہ 23 جون کو پٹنہ میں بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کی طرف سے بلائی گئی اپوزیشن لیڈروں کی میٹنگ میں شرکت کریں گے اور بی جے پی کے خلاف متحدہ متحدہ محاذ کی تشکیل کی کوشش کریں گے۔
این سی پی سربراہ نے کہا، ’’وزیراعظم کے عہدے کا چہرہ ہمارے سامنے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ 1977 میں بھی کسی کو وزیر اعظم کے طور پر پیش نہیں کیا گیا۔ جنتا پارٹی نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی اور مرار جی دیسائی کو وزیر اعظم بنایا گیا، انہوں نے کہا، ”اگر یہ 1977 میں ہو سکتا تھا تو اب کیوں نہیں ہو سکتا؟ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس ملک کے لوگوں کو بی جے پی کا متبادل فراہم کرائیں۔”