امریکا کے شہر سان فرانسسکو میں فلسطین کی حمایت میں منفرد احتجاج کیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اس دوران مظاہرین نے خود کو امریکی بحریہ کے جہاز کی سیڑھی سے باندھ لیا
مدد فراہم کرنے کے لیے غزہ جا رہا تھا۔رپورٹس کے مطابق احتجاج کرنے والی 10 خواتین اور 4 مردوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے
ادھر غزہ جنگ بندی کے لیے قاہرہ میں مذاکرات آج دوبارہ شروع ہوں گے۔مصری میڈیا کے مطابق مذاکرات میں اب تک قابلِ عمل معاہدہ نہیں ہو سکا ہے، مصر، قطر اور امریکا نے مذاکرات کے پچھلے دور میں ثالثی کی کوششیں کی تھیں۔اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے دوحہ اور قاہرہ میں جنگ بندی مذاکرات کے نئے دور کے لیے گرین سگنل دیا تھا۔
جارحیت جاری ہے۔
دریں اثنا غزہ میں امداد کے منتظر افراد پر ایک مرتبہ پھر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 17 فلسطینی شہید اور 30 زخمی ہو گئے۔عرب میڈیا کے مطابق دیرالبلاح میں مغازی پناہ گزیں کیمپ پر بھی اسرائیلی حملے میں 3 فلسطینی شہید ہوئے۔