لکھنؤ:(ایجنسی)
اتر پردیش میں ہونے والے انتخابات سے پہلے ایک بار پھر ’قبرستان اور شمشان‘ کی انٹری ہوگئی ہے۔ یوپی کے انتخابی میدان میں اپنی قسمت آزمانے اتررہی عام آدمی پارٹی کےقومی کنوینر اور دہلی کے سی ایم اروند کیجریولنے قبرستان اورشمشان کے پرانے مدعےکاذکرکیا ،تواس کولےکر ایک ٹی وی ڈبیٹ میںکانگریس لیڈر ادت راج نے اروند کیجریوال کو جھوٹا اور بی جے پی کی بی ٹیم بتا دیا۔ ادت راج نے انا ہزارےکوبی جے پی – آرایس ایس کا’دلال‘ بھی بتا یا۔
لکھنؤ میں بی جے پی اور ایس پی پر طنز کرتے ہوئے، کیجریوال نے کہاتھا کہ ’یوپی میں پہلے کی حکومتوں میں، ایک نے قبرستان بنایا تو دوسرے نے صرف شمشان بنائے۔ ہمیں موقع دیں، ہم اسکول اور اسپتالتعمیر کرائیںگے۔
دہلی کے وزیر اعلی کے ان بیانات پر نیوز 24 کے ڈیبٹ شو ’راشٹر کی بات‘ کے دوران اینکر مانک گپتا نے ادت راج سے ان کا ردعمل پوچھا۔ اس پر کانگریس لیڈر نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کی ابتدا آر ایس ایس کے بنائے ہوئے پس منظر سے ہوئی ہے۔
ادت راج نے کہا، ’ کانگریس کے خلاف جھوٹے 2 جی معاملےاور بدعنوانی کی بات تھی، وہ سب چھوٹ گئے۔ ان کے (اروندکیجریوال ) پاس کیڈرورکر نہیں ہوا کرتےتھے، اناہزار توبی جے پی – آر ایسایس کےدلال ہیں ہی اورکیجریوال نےان کو پکڑ لیا۔وی ایچ پی اور آر ایس ایس نے اس تحریک کی حمایت کی، انہوں نے کھانے پینے کا سارا انتظام کرایا۔ تو یہ بی جے پی کی بی ٹیم ہے۔
وزیر اعظم اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو نشانہ بناتے ہوئے، کانگریس لیڈر نے کہا، ’اگر نریندر مودی جھوٹے نمبر ایک ہیں، تو جھوٹے نمبر دو اروند کیجریوال ہیں۔ 500 اسکول، 20 کالج بنانے کا بولے لیکن ایک کالج بنا ہوا نہیں ملا۔ انہیں (اروندکیجریوال) صفائی ملازمین کو مستقل کرنےکا وعدہ کیا تھا ،کسی کو بھی مسقبل نہیں کیا۔‘
ادت راج نے کہا، ’’اروند کیجریوال بہت جھوٹے آدمی ہیں۔ سرمایہ داروں سے پیسے لے کر گوا، اتراکھنڈ اور یوپی میں ریلیاں نکال رہے ہیں۔ ان کی نئی پارٹی ہے، تو پیسہ کہاں سے آرہا ہے؟‘‘