پریاگ راج :عتیق احمد کے بیٹے اسد احمد کو پولیس کی سخت سیکورٹی کے درمیان کساری مساری قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے اسد کے 35 قریبی رشتہ داروں بشمول نانا اور خالو کو ہی جنازہ میں شرکت کی اجازت دی تھی۔ اسد کی والدہ شائستہ پروین بھی انہیں دیکھنے نہ پہنچ سکیں اور عتیق نے بھی اسد کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس کی سماعت آج ہی ہونی تھی۔
خیال کیا جا رہا تھا کہ عتیق احمد کی اہلیہ شائستہ پروین اسد کی میت دیکھنے پہنچ سکتی ہیں۔ ایسے میں ان کے ہتھیار ڈالنے کی بھی بات ہو رہی ہے۔ شائستہ پر 50 ہزار کا انعام ہے۔ امکان تھا کہ شائستہ بھیس بدل کر جنازے میں شامل ہو سکتی ہے۔ پولیس نے شائستہ کو گرفتار کرنے کی پوری تیاری کر لی تھی۔ اس پر نظر رکھنے کے لیے سادہ وردی میں خواتین پولیس اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا تھا۔ تاہم، شائسہ کے جنازے میں شامل ہونے کی کوئی اطلاع نہیں .