آسٹریلیا کے شہر برسبین میں خالصتان کے حامیوں نے ایک بار پھر بھارتی قونصلیٹ پر حملہ کر دیا۔ برسبین میں ہندوستانی قونصل خانہ بدھ کو زبردستی بند کر دیا گیا ہے۔ یہاں خالصتان زندہ باد اور ہندو مخالف نعرے بھی لگائے گئے۔ اس سے پہلے فروری 2023 میں یہاں خالصتانی جھنڈا لہرایا گیا تھا اور اب خالصتان کے حامی سفارت خانے کے باہر جمع ہوئے اور اسے زبردستی بند کر دیا۔جن ستہ نے یہ خبر دی ہے۔
سیکورٹی وجوہات کی بنا پر بھارتی قونصل خانہ بند کرنا پڑا:آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کوئنز لینڈ پولیس کا کہنا تھا کہ غیر مجاز ہجوم نے بغیر کسی اجازت کے بھارتی سفارت خانے کے باہر اجتماع کا اہتمام کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خالصتان کے حامی جھنڈے، پوسٹرز اور بینرز لے کر یہاں پہنچے۔ انہوں نے لوگوں کو سفارت خانے میں داخل ہونے سے روک دیا۔ ہنگامہ آرائی کے بعد سفارت خانے میں کوئی کام نہ ہو سکا۔واضح ہو گزشتہ دنوں آسٹریلوی وزیراعظم کے دورہ بھارت پر پی ایم مودی نے مندروں میں توڑپھوڑ اور دیگر امور ان کے سامنے اٹھاۓ تھے۔