نئی دہلی : (ایجنسی)
وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو کیدارناتھ کے دورے پر تھے جہاں انہوں نےپوجا ارچنا کے بد جل ابھیشیک کیا۔ انہوں نے آدی شنکر اچاریہ کی مورتی کی نقاب کشا ئی بھی کی۔ اپنے اترا کھنڈ دورے کے خطاب میں پی ایم نے اترپردیش کے کاشی، متھرا کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ صدیوں کے بعد اب ان مقامات کافخر لوٹ رہاہے ۔ وزیر اعظم کے دورے پر ہی بات کرتے ہوئے بی جے پی کے ترجمان سدپانشو ترویدی نے کہاکہ بھارت جزوی طور سے مسلم ملک تھا۔
نیوز 18 انڈیا کے ڈیبیٹ شو ’آر پار‘ میں انہوں نے راہل گاندھی، ممتا بنرجی سمیت کئی اپوزیشن لیڈروں کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا، ’اگر آپ پوچھیں گے کہ اس دنیا میں ایک ملک بتائے جہاں تمام مذہب پائے جاتے ہیں تو وہ صرف اور صرف بھارت ہے کیونکہ بھارت ہندو اکثریت تھا، بھارت میں سب کچھ کا مرکز ہندو تھا لیکن افسوس … . آزادی کے ایسی سیاست کھیل گئی کہ شریعت کی تمام شقوں کو آئین کا حصہ بنا دیاگیا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ’میں یہ ذمہ داری سے کہہ رہا ہوں کہ2014 سے پہلے بھارت جزوی طور پر مسلم ملک تھا۔ اور اب تبدیلی کی وہ ہوا آئی ہے کہ ممتا بنرجی چانڈی پاٹھ کر تی ہیں ، پرینکا گاندھی دیوی کی تعریف کرتی ہیں، اروند کیجریوال جی ہنومان چالیسہ پڑھتے ہیں ، راہل گاندھی جی کرتےکے اوپر جنیو پہنتے ہیں ، اپنا گوتربتاتے ہیں، ممتا بنرجی اپنا گوتر بتاتی ہیں،کیوں؟ کیونکہ وزیر اعظم جی کیدار میں دکھ رہے ہیں، دیوالی جگمگ ہو رہی ہے ۔