نئی دہلی : (آر کے بیورو)
معروف کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے کہا کہ بی جے پی آر ایس ایس جیسے نظر آتے ہیں ویسے ہیں نہیں یہ دھرم کی کتاب میں چھری لے کر بیٹھتے ہیں۔ اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب پرائیویٹ غنڈوں نےمحاذ سنبھال لیا ہے، کیونکہ اب وہ لاٹھی چارج کا کام کررہے ہیں۔ یہ بات عام طور سے نظر آنے لگی ہے ۔ کالے جھنڈے دکھانے والوں کو پرائیویٹ غنڈوں نے سبق سکھایا ہے اور زخمیوںپر ہی مقدمات درج ہوئے ہیں ۔ پولیس کا ہے کام مگر دوسرے لوگ کررہے ہیں ۔ عوام یہ بات سمجھ لیں کہ ان لوگوں نے پورے سسٹم پر قبضہ کرلیا۔
مودی کےکیدار ناتھ مندر جانےپر ٹکیت نے کہاکہ وہ تھوڑے وقت رہے،جبکہ دعویٰ کرتےہیں کہ وہ رات رات بھر پوجا کرتے ہیں مگر لوگوں سے ملنے کا وقت نہیں ہے ۔ دھرنے پر انہوںنے کہا کہ یہ کون کروا رہا ہے ،کوئی آندولن ایک ایک سال چلاہے ، سرکار اسے کہاں لے کر جانا چاہتی ہے یہ پوجا پاٹھ کرتے ہوئے نظر آئیں گے مگر دھارمک کتاب میں یہ چھری لے کر بیٹھتے ہیں ۔ بی جے پی- آر ایس ایس سے بچ کر رہنا، یہ تو پریوار کو توڑ دیتے ہیں اگر چار بھائی ہیں اور کسی ایک کے گھر جانے لگیں تو پریوار کا ٹوٹنا طے ہے ۔ پہلے راجہ مہاراجاؤں کا کھیت پر قبضہ ہوتا تھا اب یہ کام کارپوریٹ کررہا ہے ۔ اناج کو ان کے قبضے سے بچانا ہے ۔ دیکھیے الیکشن کے موقع پر غریبوں کو اناج دیں گے، اپریل تک اس کے بعد دوسراچہرہ ہوگا یہ بہروپیے ہیں۔ ان سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ۔ ٹکیت نے کہاکہ ہمارا آندولن کب تک چلے گا کہنا مشکل ہے مگر ہم ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں ۔