نئی دہلی:(ایجنسی)
ایک ایک پنجابی کو نکال دو۔ اوپر سے نیچے تک تمام جرنیلوں، سپاہیوں کو ہٹا دیں، ہر پنجابی کو فوج، قومی دفاعی ڈھانچے سے ہٹا دیں… تاکہ مجھے یہ نہ سننا پڑے کہ ان میں سے کتنے لوگ فوج میں جاتے ہیں،‘‘ یہ بات ایک بی جے پی حامی جس کا نام ساگر دوبے ہے نے کلب ہاؤس میں منعقدہ ایک ورچوئل بحث میں کہی۔
دوبے نے پنجابیو ں کو گالیاں بھی دیں اور ان کے بارے میں نازیبا الفاظ کہے۔اس شخص کو مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی اور نوپور جے شرما، جو ٹوئٹر پر پروپیگنڈہ ویب سائٹ OpIndia کی چیف ایڈیٹر ہیں فالو کر رہی تھیں ۔ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس نے مائیکروبلاگنگ سائٹ پر اپنا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا۔
نوپور شرما بھی اس بحث کا حصہ تھیں، جہاں ساگردوبے نے پنجابیوں کے خلاف یہ تبصرہ کیا۔