نئی دہلی :(ایجنسی)
دہلی پولیس نے ہندو مہاپنچایت سبھا کے منتظمین اور ڈاسنا دیوی مندر کے پجاری یتی نرسنگھا نند اور سدرشن نیوز کے چیف ایڈیٹر سریش چوہانکے سمیت کئی لوگوں کے خلاف دہلی میں تقریب کے دوران اشتعال انگیز تقریر کرنے پر مقدمہ درج کیا ہے۔ اس تقریب کا اہتمام اتوار کو کیا گیا تھا۔
ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) اوشا رنگنانی نے کہا، ’کچھ مقررین بشمول ڈاسنا دیوی مندر کے پجاری یتی نرسنگھانند سرسوتی اور سدرشن نیوز کے چیف ایڈیٹر سریش چوہانکے نے دو برادریوں کے درمیان دشمنی،نفرت یا بد نیتی کو فروغ دینے والے الفاظ کہے۔